اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 3 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 3

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُود عرض حال طبع دوم الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمُدَا كَثِيرًا که خاکسار بفضل اللہ تعالیٰ و عونه اصحاب احمد جلد سوم کے طبع ثانی کی توفیق پا رہا ہے۔طبع اول میں یہ جلد محترم خان صاحب منشی برکت علی صاحب شملوی کی زندگی میں ۱۳۳۶ اہش بمطابق ۱۹۵۷ء میں شائع کی گئی تھی۔اور آپ ، آپ کی والدہ ماجدہ اور آپ کی اہلیہ محترمہ کے حالات زندگی پر مشتمل تھی۔چونکہ خاکسار نے اس وقت اسے بہت جلدی میں مرتب کیا تھا۔اس لئے متعدد امور تشنہ رہ گئے تھے۔خاکسار نے حسب توفیق اب اُن کی تکمیل کر دی ہے۔اور چونکہ کتاب کا حجم بہت چھوٹا تھا اور وہ صرف اڑتالیس صفحات پر مشتمل تھی۔اس لئے اب خاکسار نے محترم با بو فقیر علی صاحب اور محترم شیخ فضل احمد صاحب بٹالوی دو بزرگان کے سوانح حیات بھی اس جلد میں شامل کر دئے ہیں۔احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالٰی خاکسار کو اصحاب احمد کے کام کی تکمیل کی توفیق عطا کرے اور اسے خاکسار کے لئے بھی اجر وڈ خر کے رنگ میں بہت مبارک کرے اور ہم سب کو ان بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی قوت عطا کرے۔اور جو صحابہ کرام زندہ ہیں ان کو تا دیر سلامت رکھ کر اس مبارک دور کو ممتد فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔خاکسار اصحاب احمد کے اہتمام وانصرام کے تعلق میں اخویم چوہدری محمد صدیق صاحب ایم اے دار الرحمت شرقی ربوہ اور اخویم مرزا فتح دین صاحب ربوہ اور عمزاد ملک مبارک احمد صاحب ارشاد حال مقیم کراچی کا بے حد ممنون ہے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ تَعَالَى اَحْسَنُ الْجَزَاء۔بيت الدعاء دار المسیح قادیان بھارت خاکسار ملک صلاح الدین يوم الجمعه وکیل المال و سیکرٹری انجمن احمد یہ تحریک جدید بتاریخ ۲۶ تبوک ۱۳۴۸ هش ور کن انجمن احمد یہ وقف جدید مطابق ۲۶ ستمبر ۱۹۶۹ء