اصحاب احمد (جلد 3) — Page 258
۲۵۸ میں ہم ایڈریس اور اس کا جواب درج کرتے ہوئے جماعت احمد یہ شملہ کی تعریف کرتے ہیں جس نے اپنی جماعت کے ایک دیرینہ اور نہایت مخلص کارکن کی خدمات کا کھلے طور پر اعتراف کیا۔اور دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ خاں صاحب موصوف کو بیش از پیش خدمات دین سرانجام دینے کی توفیق بخشے۔“ (ایڈیٹر ) مخدوم مكرم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته " آج ہم ایک ایسی تقریب کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔جو کہ جماعت احمد یہ شملہ کے لئے ایک تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔یعنی ہم ممبرانِ جماعت احمد یہ شملہ اپنے اس دلی خلوص کے اظہار کے لئے جو کہ آپ کی ذات ستودہ صفات سے ہم لوگوں کو ہے۔آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔آپ ان احباب میں سے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مبارک چہرہ اپنی آنکھوں سے دیکھا اور حضور کے دست مبارک پر بیعت کرتے ہوئے۔يَدُ اللَّهَ فَوقَ اَيْدِ يُهِمُ “ کے مصداق بنے۔آپ نے ہماری اس انجمن کی اپنے مبارک ہاتھوں سے بنیاد ڈالی اور ایک طویل عرصہ کے لئے جو کہ ۲۵-۲۶ سال سے کم نہیں۔اس کی ہر ایک مشکل وقت میں رہنمائی فرمائی۔ہماری جماعت پر بڑے بڑے ابتلاء اور امتحانات آئے۔لیکن آپ کی صائب رائے اور غیر متزلزل وفاداری سے جو کہ آپ کو جماعت کے موجودہ خلیفہ وامام حضرت امامنا وسید نا مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ بنصرہ کے ساتھ ہے۔ہماری جماعت کی کشتی جو کہ بسا اوقات متلاطم سمندر میں بادِ مخالف کی وجہ سے موجوں کے تھپیڑے کھانے کو تھی۔صحیح وسلامت پار ہوئی۔نہ صرف