اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 238 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 238

۲۳۸ دوکانوں میں بکتا تھا لا ہے۔اس بارہ میں اخبار الحق دہلی نے تبصرہ کے طور پر لکھا کہ : د و منشی صاحب موصوف نے تین زبر دست دلائل سے گوشت خوری کو ثابت کیا ہے۔اور نیچر کے مطالعہ سے کام لے کر گوشت خوری کی تائید میں جو عنوان قائم کئے ہیں ان کو دیکھ کر کوئی آر یہ مہاشہ معقول اور اطمینان بخش جواب نہیں دے سکتا۔منشی صاحب کا یہ دعوی کہ گوشت کھانا انسانی فطرت میں طبعی طور پر داخل ہے۔بالکل ٹھیک ہے اور اس کو آپ نے نیچرل طریقہ سے انسانی بناوٹ سے اور حکم الہی سے ثابت کر دیا ہے۔اہل ہنود گوشت خوری کی ممانعت میں جو امور پیش کیا کرتے ہیں ان کی خوب دھجیاں اڑائی ہیں۔غرض یہ چھوٹی سی کتاب ہر مسلمان کے غور سے پڑھنے کے قابل ہے۔“ جناب مولوی فقیر محمد صاحب بیجا پوری نے تحریر کیا: ایک رسالہ گوشت خوری مجھے کو ملا جس کو دیکھ کر مجھ کو از حد خوشی حاصل ہوئی۔یہ رسالہ مدلل بدلائل قویہ عقلیہ و نقلیہ معقول ہے اور آپ نے امتِ مرحومہ پر بڑا احسان کیا ہے۔“ جناب ابوالفاروق سید محمد عسکری صاحب نے تحریر فرمایا کہ: اس کو بالاستیعاب مطالعہ کر کے نہایت درجہ خوشی اور مسرت ہوئی کہ آپ نے نہایت قابلیت اور کامیابی کے ساتھ جو از گوشت خوری کو ثابت فرمایا ہے۔اور نہایت وضاحت کے ساتھ ہر ایک پوائنٹ پر بحث فرمائی ہے۔الحمد للہ کہ جیسے رسالہ کی اس مسئلہ پر میں عرصہ سے تلاش میں تھا وہ آپ کی مساعی جمیلہ کی بدولت نصیب ہو گیا۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور ہمیشہ تائید دین متین کی ( توفیق ) : بابت فروری ۱۹۱۱ء (ص۷۳ ۷۴ )