اصحاب احمد (جلد 3) — Page 175
۱۷۵ نے مسلسل اپنی دعاؤں سے نوازا اور خدا تعالیٰ کی رحمت کو ہمارے شامل حال کیا ، ہمارے غم میں شریک ہو کر ہمیں سہارا دیا۔اور دیارِ غیر میں مقیم میرے بھائیوں سے تار کے ذریعہ اپنی طرف سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار فرمایا۔خدا تعالیٰ اس بابرکت وجود کو صحت و تندرستی سے تا دیر سلامت رکھے۔اور ہمیں حضور کی مکمل اطاعت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ”ہم ان تمام بزرگوں اور بھائیوں کے بھی احسان مند ہیں جنہوں نے والد صاحب مرحوم کی علالت کے دوران دعائیں کیں۔اور ان کی وفات پر اظہار ہمدردی کے لئے تشریف لائے یا خطوط بھیجوائے اور نہ صرف پاکستان کے کئی شہروں میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی جنازہ غائب پڑھا۔احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے والد محترم کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلیں۔اور ہماری زندگیاں بھی دین کی خدمت میں بسر ہوں۔اور خلافت کی برکات سے ہمیشہ فیض اٹھاتے رہیں آمین کا۔