اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 123 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 123

۱۲۳ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب۔(۵ تا ۷ ) : مکرم مرزا منصور احمد صاحب و مكرم مرزا ظفر احمد صاحب ومكرم مرزا داؤ د احمد صاحب ابناء حضرت مرزا شریف احمد صاحب۔(۸) مکرم مولوی عبدالرحمن صاحب فاضل جٹ مدرس مدرسہ احمدیہ حال امیر جماعت احمدیہ قادیان) (۹) مکرم ماسٹر نذیر احمد صاحب مرحوم بی، اے۔( مدرس مدرسہ تعلیم الاسلام) (۱۰): مکرم ماسٹر گل محمد صاحب ( مدرس مدرسہ تعلیم الاسلام ) (۱۱) مکرم میاں محمد عبد اللہ صاحب حجام بطور باورچی ( حال مقیم ربوہ) ایک اور احسان اللہ تعالیٰ کی جناب سے ہوا۔وہ یہ کہ انہی دنوں حضرت چوہدری محمد نصر اللہ خان صاحب معہ اہل بیت اور محترمی چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب پنڈی پوائنٹ مری میں واقع ایک کوٹھی میں تشریف لے آئے اور یوں کوہ مری پر ایک نہایت خوش نما نظارہ پیدا ہو گیا۔صاحبزادگان کی موجودگی سے ہر ایک قسم کی برکت اور رونق ہوگئی۔مجھے یاد ہے کہ ایک روز مکرم چوہدری صاحب نے مجھے انگریزی میں کہا۔کاش میں آپ کی جگہ ہوتا۔مراد یہ تھی کہ جس طرح یہ صاحبزادگان آج آپ کے مہمان ہیں یہ نعمت مجھے بھی میسر آتی۔واقعی یہ اللہ تعالیٰ کا احسان تھا۔ورنہ میرے جیسا بے حیثیت کب اس لائق تھا۔بقول غالب وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں خدا کے فضل اور احسان سے ایسا ہوا۔فالحمدللہ علی ذالک۔برکت خلفاء کرام قرض سے نجات اور دوسری شادی اور اس کی برکات آپ بیان کرتے ہیں : خاکسار کی پہلی شادی اپریل ۱۹۰۷ء میں ہوئی تھی۔اس کا سارا خرچ مجھ پر ہی تھا۔اقارب کے اصرار پر مجھے اپنی ساری برادری میں گری تقسیم کرنا پڑا جس سے میں زیر بار ہو گیا۔اس بارے میں دُعا کے لئے حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں عرض کرتا