اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 98 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 98

۹۸ (۱۰) تعبیر رویا ایک دفعہ میں نے حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں اپنی یا اپنی اور زوجہ اول کی خواب لکھی جس میں یہ ذکر تھا کہ وہ حج کر کے آئی ہیں۔اور اپنی خواب میں بیت الخلاء کا ذکر کیا۔جواب میں آپ نے رقم فرمایا: " آپ کی بی بی انشاء اللہ تعالیٰ اپنے کسی مطلب میں کامیاب ہوگئی ہے۔یا کامیاب ہو جائے گی۔آپ کے متعلق بھی کامیابی کی امید ہے۔مگر بیت الخلاء سے پتہ لگتا ہے کہ کچھ آپ کا خرچ ہو جاوے۔۲۸ جون ۱۹۱۰ء 1911ء میں یہ تعبیر ظاہر ہوئی کہ میں کامیاب ہو کر کیمل کور میں بطور کلرک ملازم ہو گیا اور بعد میں ہیڈ کلرک ہو گیا۔(11) اصبح الله ایک دفعہ درخواست پر تحریر فرمایا: میں نے آپ کا اخلاص بھرا رقعہ پڑھا۔قرآن میں لکھا ہے۔وَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ اَبْوَابِهَا ہر ایک کام کا ایک دروازہ ہوتا ہے۔اور اس ذریعہ سے وہ کام بابرکت ہوتا ہے۔میری سمجھ میں ایسا آتا ہے کہ آپ اس آیت کو نہیں سمجھے سمجھ ( دینا) ہے اصل میں اللہ تعالیٰ کا ہی کام ہے۔میں نے تینوں کے لئے دعا کی ہے۔اللہ تعالیٰ سمجھ دے دے گا۔خطوط وحدانی کا لفظ خاکسار مؤلف کی طرف سے ہے۔والسلام نورالدین راقم فضل الرحمن اگست ۱۹۰۸ء : متینوں سے مراد زوجہ اول۔میری چھوٹی ہمشیرہ حمیدہ مرحومہ اور خاکسار فضل احمد۔