اصحاب احمد (جلد 3) — Page 242
۲۴۲ یہ ۴۸ صفحہ کا مختصر سا رسالہ اخویم منشی برکت علی صاحب سیکرٹری انجمن احمدیہ کی تصنیف ہے۔جس میں مسئلہ خلافت کے متعلق نہایت متانت اور عمدگی سے بحث کی گئی ہے۔منشی صاحب موصوف اپنے اندر سلسلہ عالیہ کے متعلق خالص جوش اور دردمند دل رکھتے ہیں۔اس لئے ان کی تحریر میں بھی یہی رنگ پایا جاتا ہے۔اور یہی ایک ایسی چیز ہے جو اس رسالہ کے پڑھنے اور اس سے مستفیض ہونے کے متعلق کافی شہادت ہے تاہم میں وثوق سے کہتا ہوں کہ جس خوبی سے اس مختصر سے رسالہ میں ضروری مسائل کے متعلق روشنی ڈالی گئی ہے۔وہ ہر ایک صاحب بصیرت کے لئے بہت مفید ہے۔اور خاص کر ان لوگوں کے لئے جو غیر مبائع ہیں۔منشی صاحب موصوف کی اس دینی حمیت اور دلی جوش نے جو انہیں اپنے غیر مبائع اصحاب سے ہے، اس بات کا تقاضا کیا ہے کہ وہ اس رسالہ کے تمام خرچ خود برداشت کر کے اُن تک مفت پہنچا ئیں۔اس لئے تمام احباب کو ان کے اس ارادہ میں مدد کرنی چاہیئے۔فی رسالہ دو پیسے کے ٹکٹ ڈاک کے لیے ارسال کرنے سے دفتر الفضل قادیان سے مل سکتا ہے ۱۸۔“ اصول قرآن فہی۔رسالہ مطبوعہ جنوری ۱۹۵۷ء سائز ۳۰/۱۶×۲۰ صفحات ۸۴ موقر الفضل میں ذیل کا تبصرہ اس کے بارے میں شائع ہوا: اس رسالہ میں مصنف نے قرآن کریم ہی کے بیان کردہ دس اصول قرآن فہمی پیش کئے ہیں۔جن کی روشنی میں اسلام اور احمدیت کی صداقت واضح کی گئی ہے۔اس موضوع پر اس سے قبل کوئی رسالہ ہماری نظر سے نہیں گذرا۔حالانکہ یہ نہایت اہم ضروری اور وسیع موضوع ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضور کے خلفاء کی کتب و تقاریر میں نہایت قیمتی مواد موجود ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس تمام مواد کو مناسب صورت میں اکٹھا کر دیا جائے۔بہر حال مصنف کی یہ کوشش قابل داد ہے کہ انہوں