اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 99 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 99

۹۹ (۱۲) مشفقانه امتحان ایک روز میری آنکھ میں سُرخی اور درد پیدا ہو گیا۔میں نے حاضر ہو کر حال عرض کیا۔حضرت حکیم مولوی غلام محمد صاحب امرتسری کو جو طبیب تھے اور حضور کے خادم خاص بھی۔فرمایا کہ ان کی آنکھ میں وہ دوائی ڈالو جو کل یا پرسوں کسی نے بھیجی تھی۔میں دوسرے روز آیا تو میری آنکھ بہت سوجی ہوئی تھی۔اور بالکل بند تھی۔حضرت خلیفہ اول نے مجھے فرمایا کہ اندر کے کمرہ میں میری کتابیں درست کر کے رکھی جارہی ہیں۔تم بھی وہاں جا کر دوسرے احباب کے ساتھ کام کرو۔میں نے کام کرنے کے لئے حکیم غلام محمد صاحب کو کہا۔تو انہوں نے کہا کہ فلاں کتاب فلاں جگہ رکھ دو۔حضور کے ارشاد کی تعمیل ہو جائے گی۔ورنہ آپ کی آنکھ کی تکلیف تو کسی کام کی اجازت نہیں دیتی۔یہ حضور نے آپ کا امتحان لیا ہے۔جب سب احباب کام کر کے آگئے۔اور میں بھی حاضر ہو گیا۔تو میری آنکھ دیکھ کر حکیم صاحب کو فرمایا کہ ان کی آنکھ تو بہت خراب ہے اب فلاں دوائی ان کی آنکھ میں ڈالیں۔(۱۳) پُر اُمید ہونا جس روز حضرت خلیفہ اول کو چوٹ لگی تھی۔میں اسی دن بٹالہ سے قادیان پیدل جا رہا تھا۔اور بھائی عبدالرحمن صاحب قادیان سے پیدل بھاگتے جاتے ہوئے نہر کے پل کے قریب مجھے ملے۔قادیان جا کر علم ہوا کہ آپ کو بہت سخت چوٹ آئی ہے۔جس سے سخت صدمہ ہوا۔کچھ عرصہ کے بعد آپ قدرے صحت یاب ہو گئے۔مگر کبھی کبھی تکلیف بڑھ جاتی تھی۔ایک روز تکلیف زیادہ تھی۔حضور کا حکم تھا کہ جو دوست اندر آئے السلام علیکم کہے۔اپنا نام بتلائے اور واپس چلا جائے۔خاکسار نے بعد سلام مسنون اپنا نام بتلایا تو فرمایا۔فضل فضل فضل معلوم ہوتا ہے کہ میرے نام سے حضور نے فال لی ہوگی کہ اب فضل ہو جائے گا۔(۱۴) قرآن مجید سے عشق حضرت خلیفہ اول کے گھوڑے سے گرنے کے بعد ایک شام آپ حفاظ سے قرآن "