اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 532 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 532

532 کا ایک ربع پڑھا اب یہ ڈائری لکھ رہا ہوں اب دس بجنے والے ہیں۔اس کے بعد میں نے سیر کی تیاری کی اور حضرت کے ساتھ سیر کو گیا۔آج باغ کی طرف سیر کو گئے پھر کھانا کھایا۔اتنے ( میں ) نماز ظہر کا وقت ہو گیا۔سب نمازیں حسب معمول پڑھیں نماز عصر کے بعد حضرت مولانا آئے اور مولوی برہان الدین صاحب تشریف (لائے ) اور دو صاحب اور۔آج میں (نے) مضمون لکھنا بھی شروع کیا۔یہ مضمون حضرت اقدس کی تائید میں ہوگا۔آج نماز عشاء کے بعد منشی یعقوب علی ( صاحب آئے ) اور کچھ ان سے اخبارات کے متعلق گفتگو ہوتی رہی۔۱۹؍ جنوری ۱۸۹۸ء نماز صبح میں شریک ہوا۔اب تک کہ نو بجے (ہیں) حسب معمول کچھ حضرت کے پاس بیٹھا۔آج میری طبیعت پھر بدمزہ رہی۔اور پیچش کے آثار معلوم ہوتے تھے۔آج بعد نماز ظہر شیخ عبداللہ کو خط * ** لکھا۔ایک ماسٹر علی شیر کو اور ایک خواجہ کمال الدین صاحب کو اور ایک خط مولوی عبد اللہ صاحب کو لکھا اور ایک خط مولوی محمد حسین صاحب ** کو لکھا۔آج سیر کو نہیں گئے۔قریب مغرب مولوی عبدالکریم صاحب تشریف لائے۔مولوی عبد اللہ صاحب کے نام کا خط سن کر خوش ہوئے بعد نماز عشاء عبدالرحیم صاحب نو مسلم تشریف لائے اور نو بجے تک بیٹھے رہے۔**** جمعه /۲۱ جنوری ۱۸۹۸ء آج صبح۔۔۔نماز باجماعت ادا کی۔صرف یہ قابل ذکر ہے حضرت اقدس نے فرمایا کہ طاعون کے مراد مکرم عرفانی صاحب ایڈیٹرالحکم۔اس روز کی حضور کی تقریر کے لئے الحکم جلد ۵ ( نمبر ۲۸ صفحه ۱ تا۳)۔(نمبر ۲۹ صفحه ۱ تا۲)۔نمبر ۳۰ صفحه ۱ تا ۳) - (نمبر ۳۱ صفحه ۱ تا ۳)۔( نمبر ۳۲ صفحه ۱ تا ۳)۔( نمبر ۳۳ صفحه ۱ تا ۲ ) ( نمبر ۳۴ صفحه ۱ تا ۲) ملاحظہ فرمائیں۔* مراد شیخ عبداللہ صاحب نو مسلم وکیل جو علی گڑھ میں اب تک زندہ ہیں۔** مراد مولوی عبداللہ صاحب فخری *** مراد بٹالوی مراد مکرم بھائی عبدالرحیم صاحب حال در ویش قادیان۔****