اصحاب احمد (جلد 2) — Page 482
482 ۶- قیام قادیان ایک خدمت ایک دفعہ نواب صاحب کو حضور اقدس نے اپنے سفر گورداسپور کے موقعہ پر قادیان میں قیام رکھنے کا ارشاد فرمایا۔چنانچہ حضوڑ نے تحریر فرمایا:۔بسم الله الرحمن الرحيم محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ۔نحمده نصلى على رسوله الكريم اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کے خط کے جواب میں لکھتا ہوں کہ میں صرف چند روز کے لئے اہل وعیال کو ساتھ لے جاتا ہوں کیونکہ میں بیمار رہتا ہوں اور گھر میں بھی سلسلہ بیماری جاری ہے بچے بھی بیمار ہو جاتے ہیں بار بار مجھے خط پہنچتے ہیں حیران ہو جاتا ہوں اور محض اس امید پر کہ آپ یہاں تشریف رکھیں گے اور مگر می مولوی حکیم نورالدین صاحب یہاں ہیں میں نے یہ ارادہ کیا ہے اور یقین ہے انشاء اللہ جلدی یہ فیصلہ ہو جائے گا اس لئے میرے نزدیک آپ کا اس جگہ ٹھہر نا مناسب ہے۔آپ کے یہاں رہنے سے مکان میں برکت ہے امید ہے کہ آپ پسند نہیں فرمائیں گے کہ مکان ویران ہو جائے۔اور آنے والے مہمان خیال کریں گے کہ گویا سب لوگ اجڑ گئے ہیں اور شماتت اعداء ہوگی ماسوا اس کے آپ اگر گورداسپور جائیں تو دو تین میل کے فاصلہ پر مجھ سے دور رہیں گے ملاقات بھی تکلیف اٹھانے کے بعد ہوگی پھر علاوہ اس کے خواہ نخواہ چھ سات روپیہ کرایوں وغیرہ میں آپ کا خرچ آجائے گا۔پہلے ہی مصارف کا نتیجہ ظاہر ہے اب اس قدر بوجھ اپنے سر پر ڈالنا مناسب نہیں ہے میرے خیال میں یہ سفر چند روز کا ہے انشاء اللہ تعالیٰ۔خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ۔☆ نقل مطابق اصل۔چھ سات صدر و پیہ مراد ہے جیسا کہ عربی اعداد میں مرقوم ہے اس مکتوب کا عرصہ تحریر ان امور سے متعین ہوتا ہے کہ حضرت اقدس مع اہل بیت گورداسپور میں تھے اور حضرت مولوی نورالدین صاحب قادیان میں -۲ حضرت نواب صاحب ہجرت کر کے آچکے تھے۔۳- مقدمہ آخری مرحلہ پر تھا۔سو ہجرت کے بعد بمقدمہ کر مدین حضرت اقدس کو مع اہل بیت گورداسپور میں قیام رکھنا پڑا۔چنانچہ اس بات سے علم ہوتا ہے کہ -1 حضرت اقدس مع جميع ممبران خاندان ۰۴-۷-۶ سے ۰۴-۷-۱۲ تک گورداسپور میں تھے پھر مقدمہ