اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 471 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 471

471 -۴- فونوگراف سے تبلیغ حضرت نواب صاحب کو لکھا گیا تھا کہ جب قادیان تشریف لائیں تو فونوگراف لیتے آئیں تا کہ آواز بقیہ حاشیہ:- فرماتے ہیں۔اس مسجد کی شکل یہ ہوتی تھی۔ا۔امام کے کھڑے ہونے کی جگہ۔۲- مسجد مبارک -۳- یہ کوٹھڑی بھی شامل مسجد ہو گئی تھی۔۴- دفتر ریویو۔مولوی محمد علی صاحب یہاں بیٹھا کرتے تھے۔ابتداء میں یہ غسل خانہ تھا اور گہرا تھا۔تخت بچھا کر مسجد کے برابر لیول کر لیا تھا۔زیادہ لوگ ہوتے تو امام کے پاس بھی دو آدمی کھڑے ہو جاتے تھے اور مولوی محمد علی صاحب کے دفتر میں بھی چند آدمی کھڑے ہو جاتے تھے مگر جس وقت کا میں ذکر کرتا ہوں اس وقت یہ دفتر نہ بنا تھا۔اس کے صرف نمبر، نمبر نمبرس میں ہی نماز ہوتی تھی۔میں مولوی عبدالکریم جو امام نماز ہوتے تھے کے پاس بیٹھتا تھا اور حضرت خلیفتہ اسی اول بھی وہاں ہی بیٹھتے تھے اور حضرت مقام الف پر بیٹھا کرتے اور اسی مقام پر نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے تھے۔دریچہ ب میں سے ہو کر مسجد میں آتے تھے۔“ یہ روایت کے اصل الفاظ ہیں جو تغیر الفاظ الفضل بابت ۳۸-۶-۱۴ میں شائع ہو چکی ہے۔لیکن اس میں ایک جگہ ارکان ایمان کی بجائے ارکان نماز سہو درج ہو گیا ہے۔نوٹ از مؤلف روایت کی نقل جو مجھے حاصل ہوئی ہے اور روایت مع خا کہ جو الفضل بابت ۳۸-۶-۱۴ میں شائع ہو چکی ہے۔دونوں قابل تصحیح ہیں۔صحیح اور مطابق پیمائش نقشہ اصحاب احمد جلد اول کے ضمیمہ صفحہ پر درج ہے۔تصحیح درج ذیل کی جاتی ہے۔اور حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی ( درویش ) اس کی تصدیق فرماتے ہیں۔روایت کی نقل کی تصحیح -1 حجرہ امام ( کمرہ نمبر ) و کمرہ نمبر۲ کی درمیانی دیوار درج ہونی چاہئے تھی ( جو الفضل میں درج ہے) -۲- کمرہ نمبر کی شمالی دیوار میں دروازہ دکھایا گیا ہے لیکن یہاں کوئی دروازہ نہ تھا ( الفضل میں بھی درج نہیں)