اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 416 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 416

416 661 ہوگا ، ۱۹/جنوری ۱۸۹۸ء’ایک خط مولوی عبداللہ صاحب ( مراد فخری صاحب مؤلف ) کولکھا اور ایک خط بقیہ حاشیہ: - باقی رہا میرے بغیر انفصال مقدمات کا التوا سو اگر کوئی معاملہ خلاف شریعت نہیں محض ریاستی ہے تو جب آپ تین صاحب ہیں تو پھر میری رائے کی ضرورت ہی کیا ؟ آپ تینوں صاحب ایسے امور میں جو کریں گے وہی میری رائے ہوگی۔بزرگوں اور خوردوں کو سلام علیک۔آپ کو دونی چند صاحب پلیڈر نے ذیل کا خط ارسال کیا۔از جگر ا نوضلع لودھیانه عالی جناب۔نمستے۔میری التماس سنے بغیر یہ نہ فرمائیے گا کہ نیستی تو با ما چه مدعا داری را قم محمد علی خاں ۲۸ فروری ۱۹۰۲ء میں وہ مہجور ہوں جس کو آپ کے ایام طفولیت میں انبالہ وارڈ اسکول کی ٹیچر شپ کا افتخار حاصل تھا اور جس کو آپ نے اس بائیس سال کے عرصہ میں کبھی بھولے سے بھی یاد نہ فرمایا۔حریف بزم تو بودم چو ماه نو بودی کنوں کہ ماه تمامی نظر دریغ مدار میں ان دنوں جگر انو میں ہوں اور جگرانو کے دیہات نواحی میں پلیگ پھیل رہا ہے۔عنقریب جگر انو بھی اس بلا میں مبتلاء ہوتے نظر آتا ہے ) ضرورت وقت نے آپ کے اقتدار کی یاد دلائی ہے۔وہ یہ کہ جگرانو میں پلیگ پھیلنے کی صورت میں باہر میدان میں رہنا مفید مگر بلا خیموں کے جنگل کی بود و باش ناممکن ہے اس لئے متکلف خدمت ( ہوں ) کہ اگر آپ کی سرکار سے ایک خیمہ موقع پر عنایت ہونے کا ارشاد ( ہو ) تو اس بن باسی کی مصیبت کا خیال وبال جان نہ رہے گا۔اور بحفاظت تمام جلد واپس کیا جائے گا۔مجھے انبالہ وارڈ سکول کے۔۔۔نقوش یقین دلا رہے ہیں کہ میری درخواست پر ایک فیاض دل سے بندگان نواب صاحب توجہ فرما دیں گے۔را قم منتظر جواب خاکسار دونی چند پلیڈ راز جگر ا نوضلع لدھیانہ جوا با آپ نے تحریر فرمایا۔بسم الله الرحمن الرحيم دارالامان قادیان ۴/ مارچ ۱۹۰۲ء