اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 230 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 230

230 گواه شد سید محمد علی شاه از قادیان یه درخواست حسب درخواست مسمی محمد علی خاں صاحب خلف غلام محمد خاں رئیس و جا گیر دار مالیر کوٹلہ حال وارد قصبہ قادیان تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور ان کی جائے سکونت پر بمقام قصبہ قادیان آج بتاریخ ۲۱ فروری ۱۹۰۸ ء یوم جمعہ تا ۹ بجے دن رو بر وصاحب سب رجسٹرار بٹالہ پیش ہوئی۔| ـط محمد علی خاں مقر مسمی محمد علی خاں ولد غلام محمد خاں قوم افغان ساکن قصبہ قادیان تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور نے جس کو مسمیاں نظام الدین نمبر دار ولد مرزا غلام محی الدین قوم مغل پیشه نمبرداری و شیخ یعقوب علی ولد شیخ محمد علی قوم شیخ ساکنان قصبہ مذکور نے جن کے اعتبار سے اطمینان ہو گیا ہے۔شناخت کیا۔تکمیل دستاویز کا اقبال کیا۔العبد محمد علی خاں مقررئیس و جاگیر دار مالیر کوٹلہ۔محبوب علی شاہ صاحب سب رجسٹر از بٹالہ ۲۱ فروری ۱۹۰۸ء مقر موجود نہیں مرز ا نظام الدین گواه بقلم خود شیخ یعقوب علی گواه محبوب علی شاہ رجسٹرار بٹاله ۲۱ فروری ۱۹۰۸ء دستاویز ہذا بہ نمبر ۱۱ بهی ۴ جلد ۳ صفحه ۴ ۲۸ و ۲۸۵ پر آج بتاریخ ۲۲ فروری ۱۹۰۸ء یوم شنبہ درج رجسٹر ہوئی اور نشانات انگوٹھا دست چپ ہمارے روبرو لگائے گئے۔اعلان نکاح محبوب علی شاہ سب رجسٹرار بٹالہ اس بارہ میں معز زبدر کے الفاظ پڑھئے۔لکھتے ہیں: مبارک ۷ار فروری ۱۹۰۸ء بروز سه شنبه (سه شنبه معلوم ہوتا ہے سہواً مرقوم ہوا یہ دوشنبہ کا دن تھا ) بعد از نماز عصر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بڑی صاحبزادی مبارکہ بیگم کا عقد نکاح حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کے ساتھ ہوا۔حضرت مولوی نورالدین صاحب نے خطبہ پڑھا جس میں آپ نے اول عربی زبان میں حمد الہی کے