اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 225 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 225

225 کہ جلسہ سر پر ہے ، اور سردی سخت ہے مجھ کو جانا پڑا ہے بس استدعاء دعا ہے کہ میرے بچوں اور متعلقین کو حسنات دین دنیا حاصل ہوں اور ہر طرح صحت رہے اور ہر طرح خیر رہے اور جس کام کے لئے میں جاتا ہوں وہ بخیر و خوبی ہو جائے۔حضور نے جوابا تحریر فرمایا: راقم محمد علی خاں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ۔آپ کو اجازت ہے آپ چلے جائیں۔نور محمد بے شک اس وقت تک رہے صرف اس قدر کام کر دیا کرے کہ پانچ چار روٹیوں کے لئے جو پھلکے پکاتا ہے وہیں آٹا لے جائے اور پکا کر بھیج دے اور لال ٹمینوں میں تیل ڈال دیا کرے۔رتھ تو آپ کا مال ہے جب چاہیں لے جائیں اور میں اب ایک مدت سے ہر یک نماز میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور کل میں نے سنا ہے کہ میری لڑکی مبارکہ کے (لئے ) آپ کی طرف سے پیغام آیا تھا اس میں ابھی دو مشکلات ہیں۔-1 ایک یہ کہ ابھی وہ صرف گیارہ سال عمر پورے کر چکی ہے اور پیدائش میں بہت ضعیف البنیان اور کمزور ہے کھانسی ریزش تو ساتھ لگی ہوئی ہے جب تک کہ پندرہ سال کی نہ ہو جائے کسی صورت سے شادی کے لائق نہیں۔اگر پہلے ہو تو اس کی عمر کا خاتمہ ہو جائیگا۔-۲ دوسرے نہایت خوفناک امر جو ہر وقت دل کو غمناک کرتا رہتا ہے ایک پیشگوئی ہے جو چند دفعہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو چکی ہے۔میں نے بجز گھر کے لوگوں کے کسی پر اس کو ظاہر نہیں کیا۔اس پیشگوئی کے ایک حصہ کا حادثہ ہم میں اور آپ میں مشترک ہے بہت دعا کرتا ہوں کہ خدا اس کو ٹال دے۔اور دوسرے حصہ کا حادثہ خاص ہم سے اور ہمارے گھر کے کسی شخص کے متعلق ہے یہ بھی الہام کسی حصہ کی نسبت ہے کہ ۲۷ تاریخ کو وہ واقعہ ہوگا۔نہیں معلوم کس مہینہ کی تاریخ اور کونسا سن ہے۔اخبار میں میں نے چھپوا دیا ہے اور آپ کو معلوم ہوگا کہ شاید ایک مہینہ کے قریب ہو گیا کہ میں نے ایک الہام اخبار میں صرف اشارہ کے طور پر چھپوایا تھا جس کی یہ عبارت تھی کہ ایک نہایت چھپی ہوئی خبر پیش کرتا ہوں دراصل وہ خبر ان ہی حوادث کے متعلق ہے یہ بھی دیکھا کہ گھر میں ہمارے ایک بکرا ذبح کیا ہوا کھال اتاری ہوئی ایک جگہ لٹک رہا ہے پھر دیکھا کہ ایک ران لٹک رہی ہے۔یہ سب بعض موتوں کی طرف اشارات ہیں۔میں دعا کر رہا ہوں۔والسلام مرزا غلام احمد نوٹ : اس خط کا جواب میں نے یہ دیا تھا کہ جو کچھ حضرت اقدس نے تحریر فرمایا ہے درست اور قبول و