اصحاب احمد (جلد 2) — Page 125
125 ہیں۔باقی سب طرح خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکرر یہ کہ آتے وقت ایک بڑا بکس فینائل کا جو سولہ یا بیس روپے کو آتا ہے ساتھ لے آویں۔اس کی قیمت اس جگہ دی جاوے گی اور علاوہ اس کے آپ بھی اپنے گھر کے لئے فینائل بھیج دیں اور ڈس انفیکٹ کے لئے رس کپور اس قدر بھیج دیں جو چند کمروں کے لئے کافی ہو۔نحمده ونصلى على رسوله الكريم تفکر اور بسم الله الرحمن الرحيم مجی عزیزی نواب صاحب سلمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔اس وقت تار کے نہ پہنچنے سے بہت تن تر درد ہوا۔خدا تعالیٰ خاص فضل کر کے شفاء بخشے۔اس جگہ دور بیٹھے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ اصل حالت کیا ہے۔اگر کوئی صورت ایسی ہو کہ عبدالرحمن کو ساتھ لے کر قادیان آ جاویں تو رو برود یکھنے سے دعا کے لئے ایک خاص جوش پیدا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ شفاء بخشے اور وہ آپ کے دل کا درد دور کرے۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام۔- خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۲۵ / مارچ ۱۹۰۴ء نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم الله الرحمن الرحيم مجی عزیزی نواب صاحب سلمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔آج کی ڈاک میں آپ کا خط مجھ کو ملا۔اس وقت تک خدا کے فضل و کرم اور جود اور احسان سے ہمارے گھر اور آپ کے گھر میں بالکل خیر و عافیت ہے۔بڑی غوناں کوتپ ہو گیا تھا۔اس کو گھر سے نکال دیا ہے۔لیکن میری دانست میں اس کو طاعون نہیں ہے۔احتیاطا نکال دیا ہے اور ماسٹر محمد الدین * کوتپ ہو گیا اور گلٹی بھی نکل آئی اس کو بھی باہر نکال دیا ہے۔غرض ہماری اس طرف بھی کچھ زور طاعون کا شروع ہے، بہ نسبت سابق کچھ آرام ہے۔میں نے اس خیال سے پہلے لکھا تھا کہ اس گاؤں میں اکثر وہ بچے تلف ہوئے ہیں جو پہلے بیمار یا کمزور تھے اسی خیال نے مجھے اس بات کے لکھنے پر مجبور کیا تھا کہ وہ دو ہفتہ تک ٹھہر جائیں یا اسوقت تک کہ یہ جوش کم ہو جائے۔اب اصل بات یہ ہے کہ محسوس طور پر تو کچھ کی نظر نہیں آتی۔آج ہمارے گھر میں ایک مہمان عورت کو جو دہلی سے آئی تھی بخار ہو گیا ہے۔لیکن اس خیال سے کہ آپ سخت تفرقہ میں مبتلا ہیں اس وقت یہ خیال آیا کہ بعد استخارہ مسنونہ خدا تعالیٰ پر زوجہ نور محمد صاحب باور چی مدفو نہ بہشتی مقبرہ قادیان۔(مؤلف) * مُراد مولا نا محمد الدین صاحب پنشنز ہیڈ ماسٹر مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان حال ناظر تعلیم ربوہ۔(مؤلف)