اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 123 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 123

123 -1 عرض کیا کہ نقدی نہیں ملتی البتہ جس چیز کی ضرورت ہو ہمیں والد صاحب لے دیتے ہیں۔والد صاحب کا خیال تھا کہ نقدی بچوں کے ہاتھ دینے سے ان کی تربیت میں نقص واقع ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔حضرت اقدس کا یہ طریق تھا کہ آپ کے بچے پیسے مانگتے اور آپ رو مال میں سے کھول کر دیتے۔“ شفقت کا ایک عجیب نظارہ مکرم میاں محمد عبد الرحمن خاں صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت اقدس کے ارشاد پر بمقدمہ کر مدین کمشنر اینڈ رسن سے ملاقات کیلئے حضرت والد صاحب لاہور گئے۔مجھے بھی ساتھ لے گئے میں وہاں جا کر شدید بیمار ہو گیا۔میری علالت کے باعث حضرت والد صاحب کو لاہور میں رُکنا پڑا۔اس عرصہ میں حضرت اقدس قادیان میں ہمارے گھر کی ضروریات کا ہر طرح خیال رکھتے اور ہمارے ہاں خود جا کر روزانہ گھر کے حالات سے اطلاع دیتے۔ان مکتوبات کے مطالعہ سے انسان پر عجیب کیفیت طاری ہوتی ہے ایک میں حضور رقم فرماتے ہیں شب بیداری اور دلی تو جہات سے جو عبد الرحمن کے لئے کی گئی میرا دل و دماغ بہت ضعیف ہو گیا ہے بسا اوقات آخری دم معلوم ہوتا تھا یہی حقیقت دعا ہے۔“ یه مکتوبات از بس مفید ہیں، ان سے حضرت اقدس کی نواب صاحب اور آپ کی اولاد سے قلبی تعلق کا اظہار ہوتا ہے اس لئے درج ذیل کئے جاتے ہیں : نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم الله الرحمن الرحيم مجی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالی۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ایسے وقت آپ کا عنایت نامہ مجھ کو ملا کہ میں دعا میں مشغول ہوں اور امیدوار رحمت ایزدی۔حالات کے معلوم کرنے سے میری بھی یہی رائے ہے کہ ایسی حالت میں قادیان میں لانا مناسب نہیں امید کہ انشاء اللہ تعالیٰ جلد وہ دن آئے گا کہ با آسانی سواری کے لائق ہو جائیں گے۔لیکن یہ ضروری ہے کہ جس وقت عزیزی عبد الرحمن ڈاکٹروں کی رائے سے ریل کی سواری کے لائق ہو جائیں تو بٹالہ میں پہنچ کر ڈولی کا انتظام کیا جائے کیونکہ یکہ وراستہ وغیرہ ضعف کی حالت میں ہرگز سواری کے لائق نہیں۔میں خدا تعالیٰ کے فضل اور توفیق سے بہت توجہ سے دعا کرتا رہوں گا۔دو خاص وقت ہیں (۱) وقت تہجد (۲) اشراق۔ماسوا اس کے پہنچ وقت نماز میں انشاء اللہ دعا کروں گا اور جہاں تک ہو سکے آپ تازہ حالات سے ہر روز مجھے اطلاع دیتے رہیں۔کیونکہ اگر چہ اسباب کی رعایت بھی