اصحاب احمد (جلد 2) — Page 85
85 بھی ہوا کے سبب اونچی جگہ روشنی نہ ہوسکی۔دوم۔تین ٹرائفل آرچ۔ایک برسر کو چہ اور دو اپنے مکان کے سامنے بنائے گئے اور ان پر مندرجہ ذیل عبارات سنہری لکھ کر لگائی گئیں اول بر سر کو چہ ” جشن ڈائمنڈ جوبلی مبارکباد دوم اپنے رہائشی مکان کے دروازہ پر انگریزی میں wel come یعنی خوش آمدید لکھا تھا۔سوم دروازہ کے مقابل تیسری محراب پر لکھا تھا۔قیصرہ ہند کی عمر دراز۔اور سروانی کوٹ میں بھی ایک ٹرائفل آرچ بنائی گئی تھی۔سوم۔۲۲ جون کو شام کے چھ بجے اپنی جماعت کے اصحاب کو جمع کر کے خداوند تعالے سے حضور ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے بقائے دولت اور درازی عمر اور یہ کہ جس طرح حضور ممدوحہ نے ہم پر احسان کیا ہے۔خدا وند تعالے بھی حضور ممدوحہ پر احسان کرے اور الَّذِينَ آمَنُوا میں داخل کرے یعنی اسلام کے آفتاب سے وہ فیضیاب ہوں۔دعا کی گئی۔چہارم۔میں نے ایک نوٹس اپنی جماعت کے لوگوں کو دیدیا تھا کہ سب صاحب جو کم سے کم مقدرت رکھتے ہوں وہ بھی سو چراغ سے کم نہ جلائیں اور جن کے پاس اتنا خرچ کرنے کو نہ ہو وہ مجھ سے لے لیں چنانچہ پانچ اصحاب کو میں نے خرچ چراغانہ دیا اور باقیوں نے خود چراغا نہ کیا۔پنجم۔میرے متعلق جو سروانی کوٹ میں معافی دار تھے ان کو بھی میں نے حکم دیا کہ چراغا نہ کریں چنانچہ انہوں نے بھی کیا اور یہ ایسا امر ہے کہ ریاست کے اور دیہات میں غالباً ایسا نہیں ہوا۔ششم : ۲۳ / جون کو اس خوشی میں آتشبازی چھوڑی گئی۔ہفتم: ۲۲ جون کی شام کو معز ز ا حباب کی دعوت کی گئی۔هشتم : ۲۳ کومساکین کو غلہ اور نفذ خیرات کیا گیا۔نہم۔ایک یادگار کے قائم کرنے کی بھی تجویز ہے۔جب اس کی بابت فیصلہ ہوگا وہ بھی عرض کروں گا۔را قم محمد علی خاں مالیر کوٹلہ ۲۵ جون ۱۸۹۷ء) ۲۴ رمئی ۱۸۹۹ء کو ملکہ موصوفہ کی سال گرہ کے موقعہ پر مسجد میں احباب کو جمع کر کے حضرت نواب صاحب نے تقریر میں حکومت برطانیہ کے پُر امن زمانہ کا ذکر کیا اور شکر ادا کرنے کی تلقین کی اور ملکہ موصوفہ کی سعادت دارین کے لئے دعا کی۔حمید اس جلسہ کی رپورٹ حکیم محمد زمان صاحب کی طرف سے الحکم پر چہ ۹۹ - ۵-۲۶ میں شائع ہو چکی ہے۔