اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 75 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 75

75 معنی ہے۔۔آپ ایک خالص محب ہیں اور آپ کا استفسار سراسر نیک ارادہ اور نیک نیت پر حضرت عمرؓ سے مماثلت یہ ایک حقیقت ہے کہ حضرت نواب صاحب کا استفسار سراسر نیک نیتی پر مبنی تھا آپ ہر ایک امر کو علی وجہ البصیرت تسلیم کرنا چاہتے تھے۔آتھم کی پیش گوئی کے تعلق میں جو نواب صاحب نے خط حضور کی خدمت میں تحریر کیا۔اس سے بھی یہ امر ہویدا ہے۔چنانچہ آپ اس میں کس در دو کرب اور الحاج سے ہدایت کے لئے تڑپ کا اظہار کرتے ہیں۔فرماتے ہیں: میں نہایت بھرے دل سے التجا کرتا ہوں کہ آپ اگر فی الواقعہ بچے ہیں تو خدا کرے کہ میں آپ سے علیحدہ نہ ہوں اور اس زخم کے لئے کوئی مرہم عنایت فرما دیں کہ جس سے تشفی کھلی ہو۔۔۔۔برائے استفادہ یہ نہایت دلی رنج سے تحریر کر رہا ہوں۔“ چنانچہ حضرت اقدس کے ایک مکتوب سے بھی اس امر کی تصدیق ہوتی ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ حضرت نواب صاحب نے پر محبت و پُر جوش مکتوب لکھ کر سابقہ خط کی تلافی کر دی تھی۔حضور نے اپنے مکتوب میں نواب صاحب کی مماثلت حضرت عمر سے قرار دی ہے اور فرماتے ہیں کہ ”میرے ظاہری الفاظ صرف اس غرض سے تھے کہ تا میں لوگوں پر یہ ثبوت پیش کروں کہ آں محب نہایت استقامت پر ہیں۔“ چنانچہ حضوڑ کا یہ مکتوب درج ذیل کیا جاتا ہے حضور فرماتے ہیں: بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلی مجی عزیزی اخویم نواب محمد علی خاں صاحب سلمکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ آں محبت کا محبت نامہ پہنچا جو کچھ آپ نے اپنی محبت اور اخلاص کے جوش سے لکھا ہے درحقیقت مجھ کو یہی امید تھی اور میرے ظاہری الفاظ صرف اس غرض سے تھے کہ تا میں لوگوں پر یہ ثبوت پیش کروں کہ آں محبت اپنے دلی خلوص کی وجہ سے نہایت استقامت پر ہیں۔سوال حمد اللہ کہ میں نے آپ کو ایسا ہی پایا میں آپ سے ایسی محبت رکھتا ہوں جیسا کہ اپنے فرزند عزیز سے محبت ہوتی ہے اور دعا کرتا ہوں کہ اس جہاں کے بعد بھی خدا تعالیٰ ہمیں دار السلام میں آپ کی ملاقات کی خوشی دکھاوے۔اور جو ابتلاء پیش آیا تھا وہ حقیقت میں بشری طاقتوں کو اگر وہ سمجھنے سے قاصر ہوں معذور رکھتا