اصحاب احمد (جلد 2) — Page 684
684 خاص طور کے دانے ہوں گے جن میں تیزی نہیں ہوتی۔خدا تعالیٰ کا رحم ہے کہ چیچک کے موذی سم سے بچایا ہے اور چیچک ہو یا خسرہ ہو یہ دونوں طاعون کے قائم مقام ہوتے ہیں۔یعنی ان کے نکلنے سے طاعون کا مادہ نکل جاتا ہے اور اس کے بعد طاعون سے امن رہتا ہے۔۱۴۹۱ ۹ - ۲ راگست ۱۸۹۸ء کو حضور تحریر فرماتے ہیں: عنایت نامہ پہنچا۔الـحـمـد لله والمنتہ کہ آپ کو اس نے اپنے فضل وکرم سے شفا بخشی۔میں نے آپ کے لئے اب کی دفعہ غم اٹھایا اس کی وجہ یہ ہے کہ اس جگہ قادیان میں جس بڑی عمر کے آدمی کو جو اسی برس سے زیادہ کی عمر کا تھا چیچک نکلی وہ جانبر نہیں ہوسکا۔ہمارے ہمسایوں میں دو جوان عورتیں اس مرض سے راہئی ملک بقا ہوئیں۔آپ کو اطلاع نہیں دی گئی۔یہ بیماری اس عمر میں نہایت خطر ناک تھی۔بالخصوص اب کی دفعہ یہ چیچک وبائی طرح پر ہوئی ہے اس لئے نہایت اضطراب اور دلی درد سے نماز پنجگانہ میں اور خارج نماز گویا ہر وقت دعا کی گئی۔اصل باعث عاقبت خدا کا فضل -1+ -11 ہے۔۴۹۲ ۴ ستمبر ۱۸۹۸ء کو حضور تحریر فرماتے ہیں: عنایت نامہ پہنچا۔اللہ تعالیٰ آپ کو بکلی صحت عطا فرما دے۔چونکہ ان دنوں بباعث ایام برسات موسم میں ایک ایسا تغیر ہے جو تپ وغیرہ پیدا کرتا ہے اس لئے در حقیقت یہ سفر کے دن نہیں ہیں۔ایک مکتوب میں حضور تحریر فرماتے ہیں: ۴۹۳ عنایت نامہ پہنچا۔خسرہ کا نکلنا ایک طرح پر جائے خوشی ہے کہ اس سے طاعو کا مادہ نکلتا ہے میں ہر وقت نماز میں اور خارج نماز کے آپ کے لئے دعا کرتا ہوں۔خط پہنچنے پر تر د ہوا اس لئے جلدی سے مرزا خدا بخش آپ کی خدمت میں پہنچتے ہیں۔اللہ تعالیٰ جلد شفا بخشے۔آمین ثم آمین۔۔۔۔حالات سے جلد از جلد مطلع فرماتے رہیں۔خدا تعالیٰ حافظ ہو۔۸ نومبر ۱۸۹۸ء کو تحریر فرماتے ہیں: ۴۹۴ آں محبت کے چار خط یکے بعد دیگرے پہنچے۔آپ کے لئے دعا کرنا تو میں