اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 644 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 644

644 ہوں لیکن غالبا با ہر ہی ہوں لیکن اندر بیٹھنے والے بابرکت وجودوں کے بالکل ہی قریب کہ مجھے سب کچھ ان کا نظر آ رہا ہے۔میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کرسی کے پاس ہی ( ایسا یا د ہے کہ بالکل ساتھ ملا ہوا) دائیں بازو پر کھڑا ہوں۔لیکن حضرت صاحب کا چہرہ مجھے نظر نہیں آتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سارالباس سفید ہے۔یہاں تک کہ کوٹ بھی لٹھے کا سفید پہنا ہوا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پگڑی ہرے رنگ کی ہے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک کا رنگ ایسا ہے جیسے حضور یعنی آپ کی داڑھی کا جبکہ اُس کو مہندی لگائے آٹھ یا دس دن گذر چکے ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی کا قد بھی آپ کی داڑھی کے قد کے برابر ہے۔گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی بالکل حضور کی داڑھی جیسی ہے۔خواب میں ایسا معلوم ہوا ہے کہ آپ کسی دوسرے کمرہ میں کسی تقریر کی تیاری میں مشغول ہیں اور کوئی بہت بڑی تقریب ہے جس پر آپ نے تقریر کرنی ہے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس تقریر کے سننے کی خاطر تشریف لائے ہوئے ہیں اور صحن میں جو بہت سے لوگ ہیں وہ بھی اسی لئے آئے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ حضور کے روحانی مراتب میں بہت بہت ترقی دے اور مجھے حضور کا سچا اور پکا خادم بنائے اور ہمیشہ حضور کے دامن کے ساتھ وابستہ رکھے۔ذیل میں مکرم حکیم محمد فیروز الدین صاحب قریشی حال انسپکٹر بیت المال صدر انجمن احمد یہ ربوہ کا بیان درج کیا جاتا ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک بزرگ کو حضرت نواب صاحب، حضرت علی کی شکل میں دکھائے گئے تھے۔فرماتے ہیں: مولوی میرحسین صاحب ولد حکیم محمد اشرف صاحب قریشی ساکن موضع علی پور تحصیل کبیر والہ ضلع ملتان موصی جو اس وقت مقبرہ بہشتی میں ۱۹۱۹ ء سے مدفون ہیں۔انہوں ( نے) فرمایا کہ میں قادیان گیا تو میں نے قادیان میں خواب دیکھا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جا رہے ہیں اور میں ان کے پیچھے پیچھے جا رہا ہوں تو ان کے پاؤں سے جوتے کا اڈا یعنی پچھلا حصہ اتر گیا ہے تو میں نے جلدی سے پکڑ کر پاؤں میں چڑھا دیا ہے۔اس پر انہوں نے پیچھے پھر کر دیکھا اور آگے روانہ ہو گئے۔