اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 618 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 618

618 حضور نے اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے گواہ جو تحریر فرمائے ہیں ان میں نواب صاحب کا بھی نام ہے۔چنانچہ حضور تحریر فرماتے ہیں: اس پیشگوئی کا بیان کرنا اور پھر پورا ہونا براہین احمدیہ کی شہادت سے ثابت ہے کیونکہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں یہ پیشگوئی مندرج ہے اور براہین احمدیہ وہ کتاب ہے جو قریباً بائیس برس سے ملک میں شائع ہوگئی ہے۔یہ وہ زمانہ تھا کہ جب میں گوشہ تنہائی میں پڑا ہوا تھا نہ مہمان تھے اور نہ کوئی مہمانخانہ تھا۔اس واقعہ کو تمام یہ قصبہ جانتا ہے۔کون ایسا بے ایمان ہے جو اس سے انکار کرے گا اور کون کہہ سکتا ہے کہ یہ صد ہا انسان جو اب آتے جاتے اور موجود رہتے ہیں یہ اس وقت بھی موجود تھے ڈاکخانوں کی کتابوں کو دیکھو کہ کیا یہ مالی آمدن پہلے بھی کبھی تھی اور کیا پہلے بھی اس کثرت سے لوگ آتے تھے۔اور وہ معزز ا حباب جو بچشم خود دیکھ رہے ہیں کہ کیونکر اس پرانے زمانے کی پیشگوئی بڑے زور وشور سے ان دنوں میں پوری ہورہی ہے۔ان احباب کے بطور گواہان رویت ذیل میں چند نام لکھے جاتے ہیں اور وہ یہ ہیں۔مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیروی۔مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی۔مولوی محمد علی ایم۔اے۔نواب محمد علی خاں صاحب مالیر کوٹلہ۔خواجہ کمال الدین صاحب بی۔اے پلیڈر۔میر ناصر نواب صاحب دہلوی۔مولوی محمد احسن صاحب امروہی مرزا خدا بخش صاحب جھنگ۔سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراس۔مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹ چھاؤنی۔شیخ رحمت اللہ صاحب سوداگر بمبئی ہاؤس لاہور۔خلیفہ نورالدین صاحب جموں و غیره گواہان جو دس ہزار سے بھی زیادہ ہیں۔مزید ذکر لٹریچر میں ۴۲۸ ۱۔حضرت اقدس نے ۲۰ / جولائی ۱۹۰۰ ء کے اشتہار اور ایک ضمیمہ کے ذریعہ پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کو اور علماء کو ایک طریق فیصلہ کی طرف بلایا ہے اور تحریر فرمایا ہے کہ راستباز بندوں کی تین طور سے خدائی تائید ہوتی ہے ایک ان سے خوارق صادر ہوتے ہیں جو حریف مقابل سے صادر نہیں ہو سکتے دوسرے ان کو علم معارف قرآن دیا جاتا ہے تیسرے ان کی اکثر دُعائیں قبول ہوتی ہیں۔حضرت اقدس نے انہیں فصیح عربی میں قرآن مجید کی