اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 553 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 553

ر دسمبر ۱۹۰۱ء 553 صبح عجائب گھر دیکھنے گئے۔وہاں سے آکر جمعہ پڑھنے گئے اور پھر وہاں سے شاہدرہ دیکھنے گئے۔نور جہاں کا مقبرہ خصوصاً عبرت کا نظارہ ہے۔سکھوں نے تمام پتھر ا کھاڑ دیا ہے۔۸/دسمبر ۱۹۰۱ء ایک بجے لاہور سے چلے۔شیخ رحمت اللہ بھی امرتسر تک ساتھ تھے۔رات کے نو بجے کو ٹلہ پہنچے۔۹/ دسمبر ۱۹۰۱ء کچھ مدرسہ دیکھا۔۱۲ دسمبر ۱۹۰۱ء حساب پیمائش مدرسہ کرنا شروع کیا۔۱۳ / دسمبر ۱۹۰۱ء آج نماز جمعہ پڑھی اور کچھ پیمائش مدرسہ کی۔۱۴/ دسمبر ۱۹۰۱ء آج بھی پیمائش مدرسہ کا کام رہا۔۱۵ تا ۱۸ / دسمبر ۱۹۰۱ء بشرح صدر۔۲۰/ دسمبر ۱۹۰۱ء آج صبح پیمائش مدرسہ کی۔پھر نماز جمعہ پڑھی۔ڈاکٹر فیض محمد خاں سے کثرت ازدواج کے مسئلہ پر گفتگور ہی۔بعد مغرب میں وہاں سے آیا۔