اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 533 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 533

533 بارے میں ہم نے تہجد کے وقت جو بہت دعا کی تو اس وقت بعد دعا الہام ہوا کہ ان الله لا يغير ما بقوم ۱۳۸۷ ☆ حتى يغيروا ما بانفسهم - اس سے ہم کو بڑا خوف ہوا۔اور اس پر ایک بڑی لمبی پر لطف تقریر فرمائی۔جید اس روز جمعہ تھا اس لئے نماز جمعہ کے بعد حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب ( نے ) ایک وعظ فرمایا کیونکہ حضرت اقدس نے ان کو حکم دیا تھا کہ وہ گاؤں کے لوگوں کو اطلاع دیں کہ جمعہ میں آئیں۔اور ان کو وعظ کرو تا کہ وہ خوف کریں اور خدا کے عذاب سے بچیں۔۲۲ / جنوری ۱۸۹۸ء نماز صبح با جماعت ادا کی پہلے دو روز سیر کو نہیں گئے تھے۔آج دس بجے سیر کو گئے 2 ۲۳ جنوری ۱۸۹۸ء نماز صبح میں شریک ہوا بعد نماز صبح حضرت اقدس نے نو بجے تک ایک بڑی مفصل تقریر فرمائی۔آج سیر کو نہیں گئے۔آج حضرت کے سر میں درد تھا۔اس لئے باقی نمازوں میں باہر تشریف لاکر جماعت میں شریک نہیں ہوئے۔آج بعد نماز ظہر مولوی محمد احسن صاحب اور سیٹھ عبد الرحمن صاحب تشریف لائے۔بعد نما ز عصر مولوی عبد الکریم صاحب، مولوی نورالدین صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب تشریف لائے۔آج چاند ماہ رمضان نکلا۔۲۴ / جنوری ۱۸۹۸ء آج ماه مبارک رمضان کی پہلی تاریخ ہے۔صبح پونے تین بجے بیدار ہوا۔تہجد پڑھی۔پھر ساڑھے چار بجے کھانا کھایا۔کچھ استغفار وغیرہ کرتا رہا۔نماز صبح با جماعت پڑھی۔قرآن شریف کا ایک ربع پڑھا۔قرآن شریف پڑھنے کے بعد کچھ کتابیں دیکھیں پھر چونکہ نظام الدین صاحب * آ گیا اس سے باتیں کرتا رہا۔اس کے بعد میں ( نے ) ایک مضمون لکھنا شروع کیا پھر نماز ظہر پڑھی اس کے ( بعد ) حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب تشریف لائے ان کے ساتھ باتیں کرتا رہا۔پھر حضرت مولانا تشریف لے گئے۔نماز عصر باجماعت حمد اس الہام اور اس تاریخ کی ڈائری کے لئے دیکھئے ( الحکم بابت ۰۱- ۷-۲۴ صفحه ۱ ) آگے نماز کسوف کا ذکر آتا ہے۔یہ حصہ صوم وصلوٰۃ کی پابندی کے عنوان کے ماتحت نقل کیا گیا ہے۔مراد مرز ا نظام الدین صاحب۔