اصحاب احمد (جلد 2) — Page 429
429 وقت با وجود پیرانہ سالی کے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد پر نواب صاحب وہاں تشریف لے گئے۔مکرم چودھری فتح محمد صاحب سیال اور مکرم بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی اس وقت وہاں موجود تھے۔حضرت نواب صاحب نے خوب محبت اور شوق سے مفوضہ فرض کو سرانجام دیا۔مکرم عرفانی صاحب بیان فرماتے ہیں کہ حضرت نواب صاحب حضرت شیخ محمد حسین ریٹائر ڈ سب حج علی گڑھ اور خاکسار عرفانی کو ایک خاص مقصد کے لئے وہاں بھیجا گیا تھا اور وہ یہ تھا کہ ہم یوپی کے ان اضلاع کے حکام سے ملیں اور غلط فہمیاں پیدا نہ ہونے دیں اور بنجارا قوم کے جرائم پیشہ سے نکلوانے کی کوشش کریں۔ہم تینوں سفر کرتے تھے اور اخراجات خورونوش و قیام وسفر وغیرہ نواب صاحب ہی اپنی جیب سے کرتے تھے۔اس سلسلہ میں اکثر ڈپٹی کمشنروں اور پولیس افسروں سے گفتگوئیں ہوئیں، ان میں سے علی گڑھ کے ڈپٹی کمشنر سے عجیب گفتگو ہوئی، گفتگو کے لئے مجھے ہی مقرر کیا گیا تھا اس لئے کہ اس وقت تک افسران سے عام طور پر ملنے کی خدمت کا موقعہ مجھے ہی ملتا تھا۔یہ ڈپٹی کمشنر شاہ جہاں پور سے تبدیل ہو کر آیا تھا۔اور وہاں کی جماعت کے مقدمات کی وجہ سے وہ سلسلہ سے سخت بدظن کیا گیا تھا چنانچہ اس نے چھوٹتے ہی کہا کہ آپ لوگ ہر جگہ فتنہ پیدا کرتے ہیں۔شاہ جہاں پور میں جھگڑے چلتے ہیں۔اب تم یہاں آئے ہو۔کیا کام ہے۔یہاں سے چلے جاؤ۔میں نے کہا علی گڑھ اگر ہندوستان میں ہے اور ہندوستان پر انگریزوں کی حکومت ہے اور ہم اس وقت انگریزی رعایا ہیں ہمیں ہندوستان کے ہر مقام پر جانے کا حق ہے۔ہم کیوں آئے ہیں تو آپ سنیں گے تو بتاؤں گا۔ہماری جماعت جھگڑے پیدا نہیں کرتی۔جھگڑوں کو روکتی ہے۔یہ بالکل غلط ہے کہ ہم فتنہ پیدا کرتے ہیں۔اس سلسلہ میں داخل ہونے کی شرائط میں فتنہ و فساد اور بغاوت سے بچنا داخل ہے۔ہم کیوں آئے ہیں؟ آپ کو ایک خطرناک تحریک سے خبر دار کرنے آئے ہیں جس کو آج آپ نہیں سمجھتے مگر یا درکھئے کہ جیسے ۱۸۵۷ء کا فتنہ یوپی سے پیدا ہوا تھا۔ایسا ہی فتنہ پھر پیدا ہو گا۔جب میں نے یہ کہا تو چوکنا ہو کر کہا وہ کیا؟ میں نے کہا کسان موومنٹ کا مرکز یوپی ہے اور آئے دن یہ تحریک زور پکڑ رہی ہے۔میں اس کے اچھے برے ہونے کا کچھ نہیں کہتا اسی سلسلہ میں دوسری تحریک شدھی کی ہے اس کے پیچھے بھی وہی مقصد ہے۔اب آپ کا اختیار ہے اس کو بڑھنے دیں یا ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ہم اس فتنہ کو روکنا چاہتے ہیں اور آپ سے کچھ نہیں چاہتے۔ہمارے خلاف لوگ غلط بیانیاں کریں گے۔آپ ہر بات کے متعلق ہم سے دریافت کریں۔یہ تقریر کافی دیر ہوئی اور وہ بے اختیار ہو کر کہہ اٹھا کہ ہم آپ کی ہر طرح مدد کریں گے۔اس شہر کی ایک رپورٹ میں نے حسب الحکم مرتب کی تھی وہ بڑی تفصیل تھی اور حضرت نواب صاحب کے دستخط سے پیش کی گئی تھی۔“ آپ کے اس دورہ کے متعلق معزز الفضل میں فتنہ ارتداد کے خلاف جماعت احمد یہ قادیان کی 66