اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 368 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 368

368 کر دیا جو انہوں نے پوری امانت کے ساتھ آپ تک پہنچا دیا اور وہ تبلیغ کے ذمہ سے فارغ ہو گئے۔خاکساراس وصیت کا مصداق جس کو صدق دل سے سمجھتا ہے عرض کرتا ہے جو کچھ عرض کر رہا ہوں اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ صدق دل سے اور ایمان سے کہہ رہا ہوں نہ نفاق سے تم میں سے اکثر جانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق مسئلہ مسیح موعود کے لئے سور و پیر کا روز گار ترک کیا اور بہت کچھ جائیداد چھوڑی مگر میں اس پر فخر نہیں کرتا صرف اس لئے کہتا ہوں کہ خوشامد میری مزاج میں نہیں اور حق کے بیان کرنے سے میں نہیں ڈرتا اس لئے عرض کرتا ہوں کہ اگر چہ میں نالائق ہوں مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس خاکسار پر مہربانی فرماتے تھے۔اور آپ نے اپنے ہاتھ سے مجھے لکھا کہ تم وہ ایک فرشتے ہو جس کے کندھے پر مسیح موعود کا نزول ہوگا۔ولا فخرى ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذ هديتنا وهب لنا من لدنک رحمۃ انک انت الوهاب۔”سب صاحبان کو یہی دعا کرنی چاہئے۔میں اس وصیت کا مصداق حضرت میرزا بشیرالدین محمود احمد صاحب کو سمجھتا ہوں اس کے دلائل اور براہین میں نے رسالہ فلاح دارین میں لکھے ہیں۔اس وقت میں ان کو بیان نہیں کرسکتا کیونکہ تاخیر ہوگی کچھ دلائل میں نے جلسہ خاص میں بیان کئے ہیں ذریت طیبہ کے متعلق آیات اور دلائل لکھے ہیں دس بارہ آیات سے کم نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات اس کے متعلق ہیں میں ان کا مصداق صدق دل سے سمجھتا ہوں۔اور میں یہ درست نہیں سمجھتا کہ سو برس یا ہزار برس کے بعد خلیفہ آئے گا۔اِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ 7 سے جو استدلال اور تمسک کیا جاتا ہے وہ صحیح نہیں۔کیا کسی شخص کی عقل کہہ سکتی ہے کہ سو برس کے بعد وصیت جاری ہوگی؟ اور اولاد کی نگرانی بھی سو برس کے بعد ہوگی؟ صحابہ تجہیز وتکفین پر خلیفہ قائم کرنا مقدم جانتے تھے اور میں بھی یہی سمجھتا ہوں۔پس وصیت کے دو جزو ہیں ایک حضرت کا اپنی اولاد کے متعلق دوسرا اپنے جانشین کے متعلق اس کا فیصلہ مقدم ہے (اس پر بقیہ حاشیہ : - پرانے اور نئے احباب سے سلوک چشم پوشی در گز ر کو کام میں لاوے۔میں سب کا خیر خواہ تھا وہ بھی خیر خواہ رہے قرآن وحدیث ) کا ) درس جاری رہے۔والسلام نورالدین ۴ مارچ بعد اعلان گواه شد گواه شد گواه شد گواه شد محمد علی خاں مرزا محمود احمد مرزا یعقوب بیگ محمد علی ۴-۳-۱۴ ۴-۳-۱۴ ۴-۳-۱۴