اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 166 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 166

166 تعلیم الاسلام قادیان کا قیام وافتتاح با وجود تمام مالی مشکلات کے نواب صاحب کی عالی ہمتی سے قادیان میں کالج کا قیام ہوا۔اس کے افتتاح کے متعلق معزز البدر رقم طراز ہے: دو تعلیم الاسلام کالج اور بورڈنگ کے درمیان جو میدان ہے اس میں اس جلسہ کا انتظام ہوا تھا۔شمالی جانب ایک چبوترہ بنا کر اس پر اراکین مدرسہ و دیگر معزز احباب کی خاطر کرسیاں رکھی گئیں۔جنوبی جانب اس چبوترہ کے ایک بڑی میں تھی جس پر دہنی طرف قرآن کریم اور بائیں طرف کرہ ارض رکھا ہوا تھا۔میدان کی دھوپ سے حفاظت کے واسطے ایک سائبان لگایا گیا تھا اور میز کے بالمقابل ایک لمباستون کل تھا۔تقریب افتتاح پر سادگی ۱۲۸ حضرت اقدس کی علالت کے باعث حضرت مولوی نورالدین صاحب کی صدارت میں کارروائی شروع ہوئی۔اس تقریب کے لئے نہ کوئی دعوتی کارڈ جاری ہوئے نہ اس میں کسی پارٹی کا اہتمام کیا گیا بلکہ محض دعا کے لئے اور طلبا اور اساتذہ اور دیگر کارکنوں کی ہدایت کی خاطر جلسہ کیا گیا۔حضرت اقدس کی علالت اور دعا کا وعدہ ۱۲۹ ہم معزز ایڈیٹر صاحب البدر کے الفاظ میں افتتاح کی کارروائی درج کر دیتے ہیں۔وہ لکھتے ہیں : ۱۵ مئی ۱۹۰۳ء کو کالج تعلیم الاسلام کا افتتاحی جلسہ ہونا تھا مگر چونکہ حضرت اقدس کی طبیعت ناساز تھی اور آپ شریک جلسہ نہ ہو سکتے تھے ، اس لئے وہ تاریخ ملتوی کر دی گئی۔لیکن گزشتہ ایام سے آپ کی طبیعت رو بصحت تھی اس لئے آج کی تاریخ اس جلسہ کے لئے مقرر کی گئی۔ساڑھے چھ بجے کے بعد احاطہ سکول میں جلسہ کا انتظام ہوا اور ہر ایک پروفیسر اور مدرس اور لڑکے کی آنکھ خدا کے محبوب اور برگزیدہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد آمد پرلگی ہوئی تھی کہ اس اثناء میں مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے آکر اطلاع دی کہ حضرت اقدس نے مجھے ایک پیغام دے کر روانہ کیا ہے اور وہ اس طرح سے ہے کہ میں نے حضرت خلیفتہ اللہ مرا د ورزش کی لکڑی۔مولف