اصحاب احمد (جلد 2) — Page 109
109 میں نہیں۔غالبا کسی وقت کسی قدر ظہور میں آئی ہوگی اور اس کا اثر یہ ہوا ہوگا کہ پوشیدہ آفات کو خدا تعالیٰ نے ٹال دیا۔لیکن میری دانست میں ابھی تک اکمل اور اتم طور پر ظہور میں نہیں آئی۔مرزا خدا بخش صاحب کا اس جگہ ہونا بھی بہت یاد دہانی کا موجب بقیہ حاشیہ: - عید الاضحیٰ یہاں آن کر پڑ ہیں۔اگر سارا ڈیرہ ہمراہ نہ ہو تو صرف مجر دہی ایک دو روز کے لئے ضرور آجائیں۔اس موقعہ پر تمام جماعت کا فوٹو بھی لیا جائے گا۔مسجد بڑی کو وسعت دے دی گئی ہے۔غالباً عید بھی اسی مسجد میں پڑھی جائے گی۔ٹرانسوال کے زخمیوں کے لئے چندہ اب تک کو ٹلہ سے وصول نہیں ہوا۔ادھر حضرت اقدس نے خاکسار کو تاکید ا حکم دیا ہے کہ جس قدر فہرست تیار ہو چکی ہے وہ روئیداد کے ساتھ شائع کر دو۔روئیداد میں نے کا تب کو دے دی ہے۔اگر وہاں سے فہرست چندہ دہندگان آ جائے تو ساتھ ہی شائع ہونا مفید ہوگا۔کل حضرت اقدس کو چار پانچ مریدوں کی قسمت دکھلائی گئی جن کو وہ خوب جانتے ہیں اور ایک کی عمر صرف چار سال باقی ہے اس سے زیادہ بیان کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ایک یہ الہام بھی ہوا ہے کہ مَا اهْلَک اللهُ أَهْلَكَ یعنی اہل سے مراد وہ سب لوگ ہیں جو دارالامان میں رہتے ہیں۔معنی اللہ تیرے اہل کو ہلاک نہیں کرے گا۔اور ایک الہام یہ بھی ہو او قادرٌ عَلَى الْإِجتماع والاجماعِ والجمعِ نظام الدین و امام الدین نے جو رستہ بند کر رکھا ہے اس کی اپیل چیف کورٹ میں ہماری طرف سے دائر ہے چیف کورٹ سے فریق مخالف کے نام نوٹس جاری ہوا ہے اور ۱۲ را پریل تاریخ مقرر ہے۔اس تاریخ کو مجھے بھی چیف کورٹ میں حاضر ہونا ہوگا۔ہماری طرف * مارٹین جو ایک لائق بیرسٹر کی طرح مشہور ہے۔مقرر کیا گیا ہے۔مقدمہ فوجداری میں ہے۔دیکھئے کیا ہوتا ہے۔اس کارروائی سے ڈپٹی کمشنر گورداسپور جو ایک شرابخور اور کینہ ور آدمی ہے ناراض سا ہے۔پانچ روز ہوئے حضرت اقدس نے دیکھا ہے کہ ایک آدمی قتل ہو گیا ہے اور کل اس کا وقوعہ ہو گیا۔یہاں کے زمیندار با ہم لڑپڑے اور ایک آدمی مارا گیا۔ہماری جماعت سے ان کو تعلق نہیں ہے۔کچھ یہاں دیوار مکان مرمت کر دی گئی ہے اور کچھ باقی ہے۔روپیہ آنے پر مرمت کر دی جائے گی۔اب ٹھیکہ کی کیا صورت ہے؟ صوفی صاحب کی اہلیہ کی وفات کا افسوس ہوا۔عاجز مرزا خدا بخش۔4 - حضرت مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ کا یہ مکتوب دعاؤں کے تعلق میں قیمتی شے ہے فرماتے ہیں: