اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 687 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 687

687 سے کامل طور سے اولیاء اور صلحاء کے رنگ سے مشرف فرما دے۔۔۔۔میں بہ سبب ایام صیام اور عید کے خط نہیں لکھ سکا۔۵۰۱ ۱۹ - ۱۲ / دسمبر ۱۹۰۰ ء کو حضور نواب صاحب کو تحریر فرماتے ہیں: مجھے آپ کے لئے ایک خاص توجہ خدا نے پیدا کردی ہے۔میں دعا میں مشغول ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تمام ترددات سے محفوظ رکھ کر کامیاب فرما دے۔آمین۔۔۔اگر چہ ایسے امور کو لکھتے لکھتے جب آپ کی وہ مالی مشکلات یاد آ جاتی ہیں جن کے سخت حملہ نے آپ پر غلبہ کیا ہوا ہے تو گو کیسے ہی ضرورت اور ثواب کا موقعہ ہو تو پھر بھی قلم یکدفعہ اضطراب میں پڑ جاتی ہے لیکن بانیہمہ میں جب دیکھتا ہوں کہ میں آپ کے لئے حضرت احدیت میں ایک توجہ کے ساتھ مصروف ہوں اور میں ہرگز امید نہیں رکھتا کہ یہ دعا ئیں خالی جائیں گی۔تب میں ان چھوٹے چھوٹے امور کی پروا نہیں کرتا بلکہ اس قسم کے خیال قبولیت دعا کے لئے راہ کو صاف کرنے والے ہیں۔یہ تجربہ شدہ نسخہ ہے کہ مشکلات کے وقت حتی الوسع ان در ماندوں کی مدد کرنا جو مشکلات میں گرفتار ہیں دعاؤں کے قبول ہونے کا ذریعہ ہے۔“ ۲۰۔اسی طرح حضور تحریر فرماتے ہیں: ۵۰۲ میں اب ایک مدت سے ہر یک نماز میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں۔“ (مکتوب نمبر ۹۷ ) ۲۱- ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں: میں نواب صاحب کے لئے پنج وقت نماز میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کی پریشانی دور کرے۔( مکتوب نمبر ۸۸) ۲۲ ۶ را گست ۱۹۰۲ء کو تحریر فرماتے ہیں: غائبانہ آپ کی شفاء کے لئے دعا تو کرتا ہوں مگر چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس آکر سنت عیادت کا ثواب بھی حاصل کروں۔۵۰۳ اس مکتوب کی تاریخ درست درج نہیں۔اصل نہیں مل سکا کہ صحیح ہوسکتی غلطی یوں ہے کہ ۱۸۸۹ء سے ۱۹۰۸ ء تک کوئی عید الفطر ماہ اگست میں نہیں ہوئی۔۱۹۰۰ء میں عید الفطر ۲ فروری کو تھی۔