اصحاب احمد (جلد 2) — Page 670
670 ۴۶۹ اسی طرح حضرت مولوی صاحب ممدوح کو حضور ۱۴ فروری ۱۸۹۱ء کو تحریر فرماتے ہیں: نواب محمد علی خاں صاحب اب تک قادیان میں ہیں۔آپ کا بہت ذکر خیر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے مولوی صاحب کی کتاب تصدیق دیکھنے سے بہت فائدہ ہوا۔اور بعض ایسے عقدہ حل ہو گئے جن کی نسبت ہمیشہ مجھے دغدغہ رہتا تھا۔وہ از بس آپ کی ملاقات کے مشتاق ہیں۔۔۔شیخ جوان صالح ہے۔حالات بہت عمدہ معلوم ہوتے ہیں۔پابند نماز اور نیک چلن ہے اور نیز معقول پسند۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ۱۸۹۱ء میں ازالہ اوہام میں زیر عنوان ” بعض مبائعین کا ذکر اور نیز اس سلسلہ کے معاونین کا تذکرہ اور اسلام کو یورپ اور امریکہ میں پھیلانے کی احسن تجویز تحریر فرماتے ہیں کہ اس زمانہ میں اسلام کے متعلق ہزار ہا عقلی مفاسد اور معقولی شبہات ظاہر ہوئے ہیں۔اور حق کے مقابل پر جس قد ر اوہام باطلہ اور اعتراضات عقلیہ کا طوفان برپا ہوا۔اس کی نظیر از منہ سابقہ میں سے کسی زمانہ میں نہیں پائی جاتی۔اس لئے یہ امر مقتضی ہوا کہ ان کا بکلی استیصال کر کے تمام ادیان باطلہ پر اسلام کی فوقیت ظاہر کی جائے۔ہر ایک شخص روحانی روشنی کا محتاج ہو رہا ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ روشنی دے کر بھیجا ہے۔میں نے رسالہ فتح اسلام میں بالتفصیل بیان کر دیا تھا کہ ایسے عظیم الشان کاموں کے لئے قوم کے ذی مقدرت لوگوں کی امدا د ضروری ہے۔لیکن بہتوں نے سوء ظن سے اسے مکروفریب ہی خیال کیا۔نیز عمدہ تالیفات اور کچھ آدمی ممالک غربیہ میں بھجوانے کی تجویز کا ذکر کے حضور فرماتے ہیں: سوانہیں براہین اور دلائل اور حقائق اور معارف کے شائع کرنے کے لئے قوم کی مالی امداد کی حاجت ہے۔کیا قوم میں کوئی ہے جو اس بات کو سُنے ؟ ” جب سے میں نے رسالہ فتح اسلام کو تالیف کیا ہے ہمیشہ میرا اسی طرف خیال لگا رہا کہ میری اس تجویز کے موافق جو میں نے دینی چندہ کے لئے رسالہ مذکور میں لکھی ہے دلوں میں حرکت پیدا ہو گی۔اسی خیال سے میں نے چارسو کے قریب وہ رسالہ مفت بھی تقسیم کر دیا تا لوگ اس کو پڑھیں اور اپنے پیارے دین کی امداد کے لئے اپنے گذاشتنی مالوں میں سے کچھ حق مقرر کریں۔مگر افسوس کہ بجز چند میرے مخلصوں کے جن کا ذکر میں عنقریب کروں گا کسی نے اس طرف توجہ نہیں کی۔میں حیران ہو کہ کن الفاظ کو استعمال کروں تا میری قوم پر وہ موثر ہوں۔میں سوچ میں ہوں کہ وہ کون سی تقریر ہے جس سے وہ میرے غم سے بھرے ہوئے دل کی کیفیت سمجھ سکیں۔اے قادر خدا ان کے دلوں میں آپ الہام کر اور غفلت اور بدظنی کی رنگ آمیزی سے ان کو باہر نکال