اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 609 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 609

609 ۲۸ رمئی ۱۹۰۸ء جمعرات *۔آج میں قادیان میں رہا اور ہم کو میر نا صرنواب صاحب نے بلایا اور اس وقت یہ بھی عجیب عالم تھا۔سب رور ہے تھے اور میر صاحب نے کہا کہ بھائی میری سختی طبع آج تک تھی میرا باپ تھے تو مرزا صاحب تھے اور بیٹے تھے تو مرزا صاحب تھے اب مجھ سے تمہارا کام نہیں ہو سکتا ہم سب نے کہا کہ ہم آپ کو ویسا ہی قابلِ عزت سمجھتے ( ہیں ) جیسا پہلے اور آپ ہم کو اپنا پورا خادم پائیں گے اور پھر ہم یعنی خواجہ کمال الدین صاحب اور شیخ رحمت اللہ صاحب اور دونوں ڈاکٹر صاحبان اور میں اور مولوی محمد علی حضرت ام المومنین کی خدمت ( میں ) حاضر ہوئے اور اپنی اظہار عقیدت کی اور ہر ایک نے کچھ (نہ) کچھ رقم نذر پیش کی۔۲۹ رمئی ۱۹۰۸ء جمعہ الا مر حسب الا جازت حضرت خلیفہ مسیح مولانا مولوی نورالدین صاحب میں اپنے عیال و اطفال کو لانے لا ہور گیا۔صبح علی اصبح قادیان سے روانہ ہوا۔ایک بجے لاہور پہنچا۔وہاں نماز جمعہ پڑھی۔نشانات حضرت نواب صاحب اور آپ کے خاندان کے تعلق میں متعدد نشانات الہی ظہور میں آئے۔حضرت اقدس نے نواب صاحب کی زوجہ ثانی کی اعلیٰ درجہ کی روحانی حالت اور ان کی وفات کے متعلق رؤیا دیکھے۔دونوں باتیں صفائی سے پوری ہو ئیں۔حضور نے نواب صاحب کی گردن اونچی ہوتی دیکھی تھی جس رنگ میں یہ امر نیز ” نواب۔مبارکہ بیگم کا الہام آپ کے تعلق میں پورا ہوا آپ کی ازدواجی زندگی میں اس کی تفصیل درج کی گئی ہے۔دو اور نشانات بھی پورے ہوئے جو ذیل میں درج کئے جاتے ہیں : معجزہ شفایابی میاں عبدالرحیم خاں صاحب مکرم میاں محمد عبد الرحمن خاں صاحب بیان کرتے ہیں کہ دار مسیح میں حضرت ام المومنین کے صحن میں ایک نکاح پڑھا گیا مجھے یاد ہے اس تقریب میں حضرت ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب گوڑیا نوی اور مکرم صاحبزادہ الفضل میں وہاں بھی مرقوم ہے اصل ڈائری میں اسوقت بھی درج ہے (مؤلف) مطابق اصل ڈائری (مؤلف * یعنی انجمن کی تعمیرات وغیرہ کا کام جس کے منصرم حضرت میر صاحب حضور علیہ السلام کے زمانہ میں تھے۔