اصحاب احمد (جلد 2) — Page 565
565 رات کو کئی خط میں نے لکھے۔کوئی سات محض میگزین کی ترغیب خریداری کے لئے تھے۔کوئی ایک بجے سویا۔۲۲ جنوری ۱۹۰۲ء سیر میں عبدالحق صاحب بی۔اے کے ساتھ حضرت اقدس گفتگو کرتے رہے۔حضرت اقدس نے ایک لطیف گفتگو فرمائی۔فرمایا تین غسل انسان کو کرنے پڑتے ہیں۔اول استغفار کا غسل، دوم شکر کا غسل، سوم حسن کا غنسل۔سیر کے ( بعد ) حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب سے کچھ گفتگو کی۔نماز ظہر وعصر باجماعت پڑھی نماز مغرب کے بعد مسجد میں گیا۔وہاں پہلے مختلف امور پر حضرت اقدس نے گفتگو فرمائی۔پھر مفتی محمد صادق صاحب نے ڈوئی کا مضمون سنایا۔پھر مولوی عبد الکریم صاحب نے اپنا خط آر یہ مسافر کے نام کا سنایا۔وہاں سے نماز عشاء پڑھ کر گھر پر آیا۔۲۷ / جنوری ۱۹۰۲ء سیر میں مختلف گفتگوئیں ہوئیں۔ایڈیٹر الحکم نے اپنا مضمون پیسہ اخبار کے جواب میں سنایا۔۲۸ / جنوری ۱۹۰۲ء آج صبح کی جماعت میں شریک ہوا۔سیر میں مختلف باتیں ہوتی رہیں۔منجملہ ان کے عربی لغات کے متعلق گفتگو رہی۔آج بعد از مغرب ایک پادری کا رسالہ متعلق عصمت حضرت رسول کریم مولوی محمد علی صاحب نے پڑھا۔ارفروری ۱۹۰۲ء آج میں ( نے ) دوامور کے لئے استخارہ کرنا شروع کیا۔1- For gonig to Kotla on coming of the commissianer there۔2- For keeping and Nawab Khan as Servant۔بقیہ حاشیہ: - ہے۔دیگر سوالات کے جواب ڈائری میں مذکور نہیں۔آج کی ڈائری جس جگہ سے یہاں درج کی گئی ہے وہاں سے آخر تک اور کوئی حصہ ترک نہیں کیا گیا۔