اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 564 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 564

564 ۱۷/جنوری ۱۹۰۲ء چونکہ میری بیوی بارہ بجے تک غسل کرتی رہیں اور ایک غسل خانہ ہونے کی وجہ سے میں نے پونے بجے مغسل شروع کیا۔خلاف عادت بہت جلد غسل کیا مگر دیر ہوگئی۔اس لئے بلا کھانا کھائے مسجد کو چلا گیا۔وہاں خطبہ ہورہا تھا شاید قریباً نصف خطبہ ہو چکا ہوگا۔بعد نماز جمعہ مکان پر آیا۔ذرا ڈاک دیکھنے لگا عصر کی اذان ہوگئی۔بعد از مغرب مسجد میں گیا۔حضرت اقدس تشریف رکھتے تھے۔مختلف باتیں ہوتی رہیں۔آخر نماز عشاء پڑھی گئی۔۱۸/جنوری ۱۹۰۲ء الحمد للہ آج جماعت نماز صبح میں شریک ہوا گو پہلی رکعت کے رکوع کے قریب شامل ہوا۔بعد نماز دور کوع قرآن شریف پڑھے۔۔۔۔۔سیر کو گئے۔۱۹؍ جنوری ۱۹۰۲ء سیر میں جو کچھ گفتگو ( ہوئی ) یاد نہیں رہی۔۲۰ / جنوری ۱۹۰۲ء سیر میں جو مضمون تھا یا نہیں رہا۔۲۱ جنوری ۱۹۰۲ء آج میں نے ایک خط حضرت اقدس کی خدمت میں چار امور کے لئے لکھا تھا۔امراول مدرسہ کے کسی حصہ کو فروخت کر کے دوسری جگہ مکان بنوا سکتا ہوں کہ نہیں۔مولوی نور الدین صاحب کو مکان کی بڑی دقت (ہے) وہ کچھ خریدنا چاہتے ہیں۔امر دوم میرا ارادہ ہجرت کرنے کا ہے حضور اجازت دیں اور دعا فرمائیں یہ ارادہ پورا کروں۔امرسوم تقدیر کا مسئلہ جو سنیوں میں ہے اور قرآن شریف میں امنت باللہ کے ساتھ صراحت سے ضم نہیں ہے کیا اس کو اپنے رسالہ میں میں اس طرح جس طرح حدیثوں میں ہے درج کروں (۴)۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کا یہ خطبہ احباب الحکم بابت ۰۲-۱-۲۴ ( صفحہ ۷ ) میں ملاحظہ فرما ئیں۔یہ جگہ ڈائری میں خالی ہے اس کے بعد کا حصہ تقدیر کے متعلق تھا جو صفحہ ۳۸۷ کے حاشیہ پر درج ہو چکا ☆☆