اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 555 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 555

555 ۲۵/ دسمبر ۱۹۰۱ء (جلسہ سالانہ کی خاطر ) لوگ بہت آئے ہیں اور آرہے ہیں۔آج بھی عبدالحق عیسائی سے گفتگو ہوتی رہی۔۲۶ دسمبر ۱۹۰۱ء آج اس قد را نبوہ تھا کہ حضرت اقدس کی بات کا سننا بڑا مشکل۔اس لئے آج جو عیسائی سے تقریر کی وہ پوری سنائی نہ دی۔یہ تقریریں بڑی زبر دست تھیں۔آج شام کو حضرت اقدس نے مولوی عبد الکریم صاحب اور مولوی محمد علی صاحب کو بلایا اور کہا کہ یہ پر چہ عبد الحق عیسائی کی جانب سے آیا ہے اور وہ لکھتا ہے کہ آپ کی تقریروں سے میری کامل تسلی ہوگئی۔اب میں ایک منٹ بھی اسلام سے باہر رہنا گناہ سمجھتا ہوں۔حضرت نے فرمایا کہ اس کو لکھو کہ کل جمعہ میں اپنے اسلام کا اعتراف کرے۔۲۷/ دسمبر ۱۹۰۱ء ایک بجے جمعہ کو گیا۔مسجد میں اس قدر نبوہ تھا کہ باوجود اس قدر وسعت کے جگہ نہ تھی بعد نماز جمعہ عبدالحق اسلام لایا۔حضرت اقدس نے اس کو تلقین اسلام کی۔اس کے بعد لوگوں نے بیعت کی جو قریباًدس ہوں گے یا اس سے زائد۔اس کے بعد عبد الحق نے تقریر کی کہ میں کیونکر پہلے مسلمان سے عیسائی ہوا اور پھر کس طرح مجھ کو عیسائیت میں شبہ ہوا اور پھر کس طرح بڑی مشکل سے میں یہاں پہنچا اور اب میری پوری تسلی ہوگئی ہے اور میں مسلمان ہو گیا ہوں کہ اس کے بعد نماز عصر پڑھی گئی۔پھر بعد نماز عصر تا مغرب حضرت گئی۔اقدس نے تقریر کی۔دو گھنٹہ میں منٹ پورے کھڑے ہو کر تقریر کی۔تقریر بڑی لطیف تھی۔آج عبدالرحیم کو پڑھانا شروع کیا گیا۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کا یہ خطبہ قرآن کریم کی ابتدا کے موضوع پر الحکم بابت ۰۲-۳-۲۴، ۲۴-۴-۰۲،۱۰-۴-۰۲۰۳۱-۳-۰۲ (صفحہ ۱۲ تا ۱۳) پر مرقوم ہے۔الحکم بابت ۰۲-۱-۱۰ ( صفحہ ۷) پر منشی عبد الحق صاحب کا خط بابت قبول اسلام چھپا ہے اس میں ۲۷-۱۲-۰۱ کو قبول اسلام وغیرہ کا ذکر ہے۔حضرت اقدس کی ان سے گفتگو کا مفصل ذکر الحکم جلد ۶ نمبر ۲ ،۶،۵،۴،۳، ۱۱،۸،۷ میں موجود ہے۔