اصحاب احمد (جلد 2) — Page 326
326 کے کہنے پر ایک پیسہ بھی نہیں چھوڑ سکتے اور لاہور کے چھ ممبروں کی نسبت ایک معتبر آدمی نے لکھا کہ انہوں نے اس سے۔۔۔پوچھا کہ سُنا ؤ قادیان کا کیا حال ہے۔خدا تعالیٰ خلیفہ صاحب کی عقل پر رحم کرے اور یہ بھی لکھا ہے کہ وہ لوگ مشورہ کر رہے ہیں کہ کوئی اور خلیفہ مقرر کر لیا جائے اور مولوی صاحب کو معزول کر دیا جائے تا کہ خلافت والی بات بھی بنی رہے اور کام بھی ہو جائے۔مولوی صاحب نے ارادہ کیا ہے کہ عید پر ایسا فیصلہ کریں گے۔ارادہ معلوم ہوتا ہے کہ کچھ ممبر نکال دیئے جائیں اور خود مولوی صاحب کمیٹی سے علیحدگی ظاہر کریں تا کہ لوگوں کو دھوکا نہ لگے کہ خود مولوی صاحب بھی ممبر ہیں۔خواجہ صاحب کا خط آیا تھا کہ میرے آنے تک معاملہ ملتوی رہے۔مگر مولوی صاحب نے لکھا ہے کہ کیوں اپنے آپ کو ابتلاء میں ڈالتے ہو غرض حالت خراب ہے۔خدارحم کرے۔عجیب بات ہے کہ بہت سے لوگوں نے بڑی کثرت سے اس معاملہ کی بہت خواہیں دیکھی ہیں۔واللہ اعلم بالصواب۔اگر کوئی بات اور ہوئی تو وہ بھی تحریر کر دوں گا۔اس وقت تک کے تو یہی حالات ہیں۔آپ بھی ان واقعات کے کچھ نہ کچھ ذمہ دار ہیں۔اگر ہم لوگ مصر تھے تو اس طرح تم میں ھیٹی تو نہ ہوتی نہ یوں فتنہ ہوتا۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد