اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 294 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 294

دعوت ولیمہ 294 دعوت ولیمہ کی بابت جو کوئی دار السلام میں کیا گیا معزر الفضل میں زیر عنوان "عدسة السمع مرقوم بقیہ حاشیہ: - رخصتانہ کے بارے میں محترم ایڈیٹر صاحب الفضل تحریر کرتے ہیں : رحمة الله وبركاته عليكم اهل البيت انه حميد مجيد مبارکباد ۲۲ فروری ۱۹۱۷ ء مطابق ۲۹ ربیع الثانی ۱۳۳۵ھ ہجری المقدس بروز پنچشنبه حضرت جناب صاحبزادی امتہ الحفیظ صاحبہ کی جن کا نکاح سے رجون ۱۹۱۵ء بروز دوشنبہ مکرم معظم خاں صاحب نواب محمد علی خانصاحب کے صاحبزادے میاں محمد عبداللہ خاں صاحب سے ہوا تھا۔تقریب تو دریع عمل میں آئی۔ہم خادمان الفضل نہایت خلوص قلب اور دلی مسرت کے ساتھ اپنی اور تمام جماعت احمدیہ کی طرف سے حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی بارگاہ عالی میں اور حضرت ام المومنین نیز حضرت قبلہ نواب صاحب کی خدمت اقدس میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس مبارک اور مسعود جوڑے کو صحت وعافیت کے ساتھ ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور اپنے خاص انعامات کا وارث بنائے۔ان سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نسل بڑھے پھلے پھولے اور پروان چڑھے۔اللهم ربنا امين يارب العالمين ! خاندان رسالت کے دیگر معز ومحترم بزرگوں کی خدمت میں بھی نہایت جوش اور خلوص کے ساتھ اس تقریب سعید پر مبارکباد عرض کرتے ہیں“۔۲۳۷ ایک مبارک شادی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری اور آخری صاحبزادی حضرت امتہ الحفیظ صاحبہ کا نکاح کے جون ۱۵ء کو بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ میں پندرہ ہزار مہر پر حضرت نواب محمد علی خاں صاحب قبلہ کے صاحبزادہ خان عبداللہ خاں صاحب سے ہوا۔خطبہ نکاح کی عزت مولوی غلام رسول صاحب فاضل را جیکی کو ملی۔الحکم کی طرف سے یہ غیر معمولی پر چہ شائع ہوا۔غیر معمولی پر چہ الحکم مورخہ ۷/جون ۱۵ء جو بعد عصر شائع ہوا۔