اصحاب احمد (جلد 2) — Page 282
282 اور ہوں گے مگر یہ نکاح جس کے پڑھنے کے لئے میں مامور ہوا ہوں کچھ اور ہی شان رکھتا ہے۔حضرت عزیزہ مکرمہ امتہ الحفیظ کہ جس کے نکاح کا خطبہ پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں حضرت مسیح موعود کے نشانوں میں سے ایک بہت بڑا نشان ہے آپ کی پیدائش کے متعلق حضرت صاحب کا الہام ہے ” دخت کرام اور اللہ تعالیٰ کے فضل نے اس دخت کرام کو ایک اور رنگ میں حضرت مُبارک احمد کا رنگ بھی دیا ہے۔کرام کریم کی جمع ہے اور اس کو جمع میں خدا تعالیٰ نے اس لئے رکھا کہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک نبی کی حیثیت نہیں بقیہ حاشیہ: نکاح کے اعلان کی خبر معزز الفضل نے شائع کرتے ہوئے لکھا: بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی رسوله الكريم رحمة الله وبركاته عليكم اهل البيت انه حميد مجيد قران السعدین ۲۰۴ آج ۷ جون ۱۹۱۵ ء مطابق ۲۳ رجب المرجب ۱۳۳۳ ء ھ دوشنبہ مبارک دوشنبہ ہے۔جب کہ خدا کے بزگزیدہ نبی مسیح موعود کی صاحبزادی امتہ الحفیظ ( جن کو خدا تعالے انے اپنے کلام پاک میں دُخت کرام فرمایا ہے اور جو خدا کے نشانوں میں ایک نشان ہیں کا نکاح مکرم معظم جناب خاں صاحب محمد علی خاں صاحب کے صاحبزادہ میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب سے ہوا۔حضرت نواب صاحب اور ان کا فرزند ارجمبند نہایت ہی خوش قسمت ہیں کہ ان کو وہ شرف ملا جو تیرہ سو سال میں کسی فرد بشر کو حاصل نہیں ہوا۔اور پھر میاں عبداللہ خاں صاحب جو بلحاظ اپنے اخلاق حمیدہ وصفات نکوهیده و پابندگی احکام کتاب و سنت و اطاعت مسیح موعود فرمانبرداری خلفاء مسعود کے ایک قابل تعریف نوجوان ہیں۔ہزار ہا مبارکباد کے مستحق ہیں جن کے حبالہ نکاح میں وہ مبارک خاتون آتی ہے کہ اس کے بعد لوگ ہزاروں لاکھوں نکاح کریں گے۔مگر یقیناً وہ خدا کے مسیح موعود خدا کے رسول۔خدا کے نبی جری اللہ فی حلل الانبیاء کی بیٹی نہ ہوگی۔پس یہ بہت بڑا انعام الہی ہے جو اس خاندان پر ہوا۔اور جتنا بڑا انعام ہو اتنی بڑی ذمہ واری ہوتی ہے اس لئے ہم جماعت احمدیہ کی طرف سے تمام خاندان رسالت اور خاندان حضرت نواب صاحب کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ الہی یہ قران السعدین مبارک ہو اور ان سے مسیح موعود کی نسل بڑھے پھلے اور پھولے اور وہ تمام ان کمالات اور انعامات کی وراث ہو جن کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی اولا دوا حفاد سے وعدہ ہے۔اللھم آمین یا رب العالمین۔نئی ذمہ داریوں کو اختیار کرنے کے موقعہ پر حضرت نواب صاحب نے جو قیمتی نصائح تحریر کی ہیں وہ اس ۲۰۵