اصحاب احمد (جلد 2) — Page 188
۱۳۵ 188 کی کوشش کریں اور سچی ہمدردی سے کام لیں۔یہ مکتوب مرحومہ کی وفات سے دس روز قبل کا ہے مرحومہ تعویز وغیرہ کو اس وقت تک ترک کر چکی تھیں اور مکرم میاں محمد عبد الرحمن صاحب کے بیان کے مطابق نماز کی پابند تھیں۔اس لئے بعض امور جن سے نواب صاحب کو رنج پہنچتا تھا یہ رسومات نہ تھیں بلکہ در اصل نواب صاحب ہجرت کر کے قادیان آنا چاہتے تھے لیکن مرحومہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو جانے سے منع نہیں کرتی لیکن خود جانا پسند نہیں کرتی اسی طرح نواب صاحب کی ہمشیرہ کو فاطمہ بیگم صاحبہ بھی اس امر میں مرحومہ کی رائے کے حق میں تھیں اور دونوں سے بُو صاحبہ کو محبت تھی اور ان سے جدائی انہیں حد درجہ نا گوار تھی۔اس لئے نواب صاحب اہل و عیال کے بغیر مستقل قادیان ہجرت کر کے نہ آسکتے تھے۔جیسا کہ حضرت اقدس نے تعزیتی مکتوب میں رقم فرمایا ہے۔نواب صاحب کے متعلق آپ نے کچھ بلا اور غم دیکھا تھا۔شاید یہی وجہ ہو کہ مکتوب زیر ذکر میں حضور نے نواب صاحب کو توجہ دلائی کہ اہلیہ کوا مور آخرت کی طرف متوجہ کریں اور موت کا خوف دلائیں یا شاید اللہ تعالےانے ہونے والے واقعہ کا اظہار خودہی حضور کی قلم سے کروادیا نواب صاحب نے یقیناً اس کی تعمیل کی ہوگی۔جس کے نتیجے میں ہم دیکھتے ہیں کہ مرحومہ کا انجام بخیر ہوا۔چنانچہ سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور میاں محمد عبد اللہ خاں صاحب بیان کرتے ہیں کہ مرحومہ نے عہد کیا تھا کہ میں احمدیت کو سچا جانتی ہوں اور اس دفعہ زچگی سے فراغت کے بعد بیعت کر لونگی لیکن اجل نے مہلت نہ دی اور میاں عبد الرب کی نومبر ۱۸۹۸ء میں ولادت پر زچگی میں وفات پا گئیں۔* انا اللہ و انا اليه راجعون۔دونوں بزرگ اور میاں محمد عبد الرحمن خاں صاحب بیان کرتے ہیں کہ نواب صاحب مکتوب نمبر ۳۵۔یہاں الحکم جلدے نمبر ۳۲ صفحہ۱۳۔پر چہ۰۳-۸-۱۳ سے نقل کیا گیا ہے۔ہ اس زچگی کی تصدیق حضرت اقدس کے ذیل کے مکتوب نمبر ۳۶ سے بھی ہوتی ہے بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم مجی عزیزی اخویم نواب سردار محمد علی خاں صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکانہ۔عنایت نامہ پہنچا۔خدائے تعالی فرزند نوزاد کو مبارک اور عمر دراز کرے۔آمین ثم آمین۔میں نے سنا ہے کہ جب کم دنوں میں لڑکا پیدا ہوتا ہے تو دوسرے تیسرے روز ضرور ایک چمچہ کیسٹڑ ائل دے دیتے ہیں اور لڑکے کے بدن پر تیل ملتے رہتے ہیں۔حافظ حقیقی خود حفاظت فرما دے اور آپ کے لئے مبارک کرے آمین ثم آمین۔دعا میں آپ کے لئے مشغول ہوں۔اللہ تعالیٰ قبول فرما دے۔والسلام خاکسار۔مرزا غلام احمد از قادیان ۱۱ نومبر ۱۸۹۸ء |