اصحاب احمد (جلد 2) — Page 178
178 ۱۷ نومبر ۱۹۰۱ء مولوی محمد علی صاحب سے تخلیہ میں مدرسہ کے متعلق گفتگو ہوئی انہوں نے اس جھگڑے کو مٹانے کے لئے اپنی علیحدگی کی پسندیدگی ظاہر کی جس سے مفہوم ہوتا تھا کہ مولوی نورالدین صاحب کا کمیٹی میں ہونا ان کو پسند نہیں عصر کے بعد ڈکسن نے حضرت کی مع مریدین تصویر کھینچی۔اس سے واپس آ کر مولوی عبدالکریم صاحب اور مولوی نورالدین صاحب سے گفتگو کی۔۱۸/ نومبر ۱۹۰۱ء مولوی محمد علی صاحب آئے اور میں نے اور انہوں ( نے ) مل کر کچھ قواعد انجمن بنائے۔۱۹/ نومبر ۱۹۰۱ء میں ( نے ) تمام مدرسہ کا معائنہ کیا۔ڈسپلن اور طریق تعلیم کے محتاج استادوں کو پایا ویسے سٹاف عمدہ ہے۔شام کو مولوی محمد علی اور نواب خاں صاحب تشریف لائے۔اور مدرسہ کے قواعد کے متعلق گفتگو ہوتی رہی۔☆ ۲۱ / نومبر ۱۹۰۱ء بروز جمعرات شام کو مولوی نورالدین صاحب اور مولوی محمد علی صاحب سے یکے بعد دیگرے گفتگو مدرسہ کے متعلق ہوتی رہی۔اس وقت بھی نماز عشاء سے پہلے مولوی صاحب سے مدرسہ کے متعلق اور بعد نماز بھی باتیں ہوتی رہیں۔“ ۲۲ نومبر ۱۹۰۱ء بروز جمعہ صبح۔۔۔بعد نماز پھر کمیٹی مجلس منتظمہ مدرسہ ہوئی اور ساڑھے گیارہ بجے ختم ہوئی ، مدرسہ کے نئے قواعد کی تجویز ہوئی اور سکیم کے لئے سیلیکٹ کمیٹی مقرر ہوئی۔“ محمد الحکم پر چہ ۰۱-۱۱-۲۴ میں مرقوم ہے۔عالی جناب خاں صاحب نواب محمد علی خاں صاحب نے بحیثیت ڈائرکٹر مدرسہ تعلیم الاسلام کا معائنہ فرمایا اور مبلغ تین سور و پیہ مدرسہ کی امداد کیلئے اپنے معمول کے موافق عطا فرمایا۔