اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 138 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 138

138 گئے۔حکیم محمد زمان صاحب مرحوم بھی بطور مدرس وہاں کام کرتے تھے۔حضرت نواب صاحب کی رواداری کا یہ حال تھا کہ دونوں احمدیوں کی مولوی صاحب کے ساتھ احمدیت کے تعلق میں بحث و تمحیص ہوتی رہتی فی۔مولوی صاحب جس طینت کے مالک تھے وہ ان کے مخالفانہ لٹریچر سے واضح ہے لیکن ان سے کبھی تعرض نہیں کیا جاتا تھا۔انجمن کے رجسڑرات فسادات ۱۹۴۷ء کی نذر ہو چکے ہیں۔انجمن مصلح الاخوان اور مدرستہ الاسلام کے نیک اغراض و مقاصد حضرت نواب صاحب کی قلم سے سنئے تحریر فرماتے ہیں: انجمن مصلح الاخوان مالیر کوٹلہ انجمن مصلح الاخوان مالیر کوٹلہ چار سال سے قائم ہے اور اپنے فرائض کو ایک حد تک پورا کر رہی ہے۔یہ انجمن اہل اسلام کی دینی تمدنی اور اخلاقی اصلاح اور ترقی و بہبودی کی غرض سے بہ سر پرستی رئیسان قائم ہوئی ہے اس انجمن کے مقاصد اعلیٰ ہیں۔اسلام کے اصول مقدسہ کی حمایت اور رسوم خلاف اسلام کا ترک کرنا اور رسوم مسنونہ اسلام کا تعدیل کرنا مسلمانوں میں دینداری ، تہذیب، اخلاق ، معاشرت اور تمدن کے اعلیٰ درجہ پر پہنچانے کی کوشش کرنا اور قرونِ اولیٰ کے قدم بقدم چلنے کی ترغیب دینا اور مسلمانوں میں اعلیٰ تعلیم دینے اور اعلی تعلیم انگریزی کے پھیلانے کی کوشش کرنا۔اس انجمن کے متعلق ایک مدرسہ بھی دوسال سے جاری ہے جس میں کوشش کی گئی ہے کہ طالب علم آٹھ سال میں انگریزی میں انٹرنس پاس کر لے اور حدیث۔فقہ تفسیر اور ادب میں منتہی ہو جائے۔یعنی حدیث میں صحاح ستہ اور فقہ میں ہدایا اور تفسیر میں بیضاوی اور ادب میں حماسہ اور منتی تک طالب علم پڑھ لے۔اس مدرسہ کا نام مدرستہ الاسلام مالیر کوٹلہ ہے۔پس اے ہمدردان قوم اس انجمن اور مدرسہ کی امداد فرمائیں اور جو کچھ آپ میں وسعت ہو اس قدر آپ امداد فرمائیں۔“ الملتمس محمد علی خاں رئیس مالیر کوٹلہ ولائف جنرل سیکرٹری انجمن مصلح الاخوان مالیر کوٹلہ میں یہ اعلان حضرت نواب صاحب کے شائع کردہ عربی اردو کا قاعدہ کے آخر پر ہے جو آپ نے مدرستہ