اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 129 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 129

129 عبدالرحمن خاں صاحب ذکر کرتے ہیں کہ جب شہر کے مکان کی تعمیر ہو چکی تو حضرت ام المؤمنین اطال اللہ بقاء ہانے فرمایا کہ ہم آپ کا مکان دیکھنا چاہتے ہیں۔چنانچہ آپ جمعیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام و حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب تشریف لائیں۔حضرت اماں جان کے پردہ کی خاطر حضرت والد صاحب نچلے حصے میں ٹھہرے رہے اور خالہ جان نے حضرت اماں جان کو اوپر کا حصہ دکھایا۔پھر اس کی تعمیر کی خوشی میں حضرت والد صاحب نے کھانا تیار کرا کے حضور کے ہاں بطور دعوت بھجوایا۔آپ کی عمارات کا بابرکت ہونا یہ چوبارہ حضرت اقدس کی پرانی ڈیوڑھی کے اوپر ہے اس لئے دار کا ہی حصہ ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت اقدس کے لخت جگر حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے رخصتانہ کے ساتھ بابرکت ہوا۔کوٹھی دارالسلام حضرت خلیفہ اسی اول کے بار بار ہاں جانے مرض الموت میں وہاں قیام رکھنے، خلافت کے قیام کے متعلق مشوروں ، نیز حضرت امیر المؤمنین خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ اور نونہالانِ خاندان مسیح موعود کی آمد ورفت ، سیدہ موصوفہ کے لمبے قیام اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے لختہائے جگر کے وہاں پر مستقل قیام ہونے سے بابرکت ہوتا رہا ہے۔اسی طرح شیروانی کوٹ بھی ان بزرگوں کے قیام و آمد و رفت سے بابرکت ہو چکا ہے۔یہ برکات مخصوص ہیں اور عدیم المثال اور قابل رشک۔حضرت اقدس کے قلب اطہر میں احباب کے لئے جس قدر جذ بہ شفقت و رحمت موجزن تھا۔اس کا کون اندازہ کر سکتا ہے۔اس کا ایک مظاہرہ یہ تھا کہ حضور کوشش فرماتے کہ جس قدر ممکن ہوا حباب دار کے اندر ہی اقامت رکھیں۔چنانچہ بیک وقت بہت سے احباب اہل وعیال سمیت دار میں مقیم رہتے تھے باوجود یکہ اس سے گھر میں تنگی ہو جاتی تھی لیکن نہ حضور اور نہ ہی احباب اس تنگی کو محسوس کرتے تھے۔اور چونکہ اللہ تعالیٰ کی وحی إِني أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِی الدَّار نے کشتی نوح کی طرح طاعون کے خطرناک ایام میں اس کے ساکنین کے محفوظ و مصون رہنے کا وعدہ دیا تھا اس لئے بھی حضور اقدس اور احباب کی خواہش دار کے اندر مقیم ہونے کے متعلق تیز تر ہو گئی تھی۔دار کا حضرت نوح کی فُلْكِ الْمَشْحُونِ کی طرح بھرے رہنا امر معلوم ہے۔حضور بھی مولوی عبد اللہ صاحب سنوری رضی اللہ عنہ کو اس بارہ میں تحریر فرماتے ہیں: ۱۰۵ اس جگہ بڑی مشکل یہ ہے کہ مکان نہیں ملتا اکثر لوگ شرارت سے دیتے نہیں۔ہمارے گھر میں ہیں کے قریب عورتیں بھری ہوئی ہیں نواب صاحب بھی مع عیال و