اصحاب احمد (جلد 2) — Page 124
124 -۲ ضروری ہے مگر حق بات یہ ہے کہ اسباب بھی تب ہی درست اور طبیب کو بھی تب ہی سیدھی راہ ملتی ہے جب کہ خدا تعالیٰ کا ارادہ ہو اور انسان کے لئے بجز دعا کے کوئی ایسا ذریعہ نہیں ہے جو خدائے تعالیٰ کے ارادہ کو انسان کی مرضی کے موافق کر دے۔ایک دعا ہی ہے۔اگر کمال تک پہنچ جائے تو ایک مُردہ کی طرح انسان اس سے زندہ ہوسکتا ہے۔خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے کہ دعا کمال کو پہنچ جائے۔وہ نہایت عمدہ چیز ہے۔یہی کیمیا ہے اگر اپنی تمام شرائط کے ساتھ متحقق ہو جائے۔خدا تعالیٰ کا جن لوگوں پر فرض ہے اور جولوگ اصطفاء اور اجتہاء کے درجہ تک پہنچتے ہیں اس سے بڑھ کر کوئی نعمت ان کو نہیں دی گئی کہ اکثر دعائیں اُن کی قبول ہو جائیں مشیت الہی نے یہ قانون رکھا ہے کہ بعض دعائیں قبول کی بھی مقبول نہیں ہوتیں لیکن جب دعا کمال کے نقطہ تک پہنچ جاتی ہے جس کا پہنچا نا محض خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے وہ ضرور قبول ہو جاتی ہے یہ کبریت احمر ہے جس کا وجود قلیل ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان 1 نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم الله الرحمن الرحيم مجبی عزیزی نواب صاحب سلمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔یہ مضمون پڑھ کر کہ عزیزی عبدالرحمن خاں کو پھر بخار ہو گیا ہے نہایت قلق ہوا۔خدا تعالیٰ شفا بخشے۔اب میں حیران ہوں کہ اس وقت جلد آنے کی نسبت کیا رائے دوں۔پھر دعا کرنا شروع کر دیا ہے۔اللہ تعالیٰ شفا بخشے۔اس جگہ طاعون سخت تیزی پر ہے۔ایک طرف انسان بخار میں مبتلا ہوتا ہے اور صرف چند گھنٹوں میں مرجاتا ہے۔خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ کب تک یہ ابتلا دُور ہو۔لوگ سخت ہراساں ہورہے ہیں۔زندگی کا اعتبار اٹھ گیا ہے ہر طرف چیخوں اور نعروں کی آواز آتی رہتی ہے۔قیامت برپا ہے اب میں کیا کہوں اور کیا رائے دوں۔سخت حیران ہوں کہ کیا کروں۔اگر خدائے تعالیٰ کے فضل سے بخار اتر گیا ہے اور ڈاکٹر مشورہ دے دے کہ اس قد رسفر میں کوئی حرج نہیں تو بہت احتیاط اور آرام کے لحاظ سے عبدالرحمن کو لے آویں۔مگر بٹالہ سے ڈولی کا انتظام ضرور چاہیئے۔اس جگہ نہ ما جیور ڈولی بردار ملتا ہے نہ ڈولی کا بندوبست ہو سکتا ہے۔بٹالہ سے کرنا چاہئے۔آپ کے گھر میں ہر طرح خیریت ہے۔اُم حبیبہ مرزا خدا بخش کی بیوی برابر آپ کے گھر میں سوتی ہے اور بچے چھوڑ کر چلی جاتی ہے وہ اکثر روتے چیختے رہتے ہیں کوئی عورت نہیں جو ان کی حفاظت کرے۔اس لئے یہ تجویز خیال میں آتی ہے کہ اگر ممکن ہو تو چند روز مرزا خدا بخش آکر اپنے بچوں کو سنبھالیں۔وہ بالکل ویرانہ حالت میں * غالباً ما چھی جھیو ر لفظ ہے۔اصل مکتوب نہیں مل سکا کہ مقابلہ کیا جاسکتا۔(مؤلف)