اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 67 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 67

67 کی۔اس ابتلاء کی نوعیت کا اندازہ منشی محمد اسمعیل صاحب رضی اللہ عنہ کی روایت سے ہوتا ہے۔فرماتے تھے: ” جب آتھم کی میعاد کا آخری دن تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مسجد مبارک کی چھت پر تشریف لائے اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کو بلایا اور فرمایا کہ مجھے الہام ہوا ہے اطلع الله على همة وغمة اور اس کی تفہیم یہ ہوئی کہ ؟ کی ضمیر آتھم کی طرف جاتی ہے اس لئے معلوم ہوا کہ وہ اس میعاد کے اندر نہیں مریگا۔مولوی صاحب نے قادیان میں آمدہ احباب کو اس بات کی اطلاع دیدی۔خلیفہ رجب الدین صاحب (خواجہ کمال الدین صاحب کے نخسر ) سے(جو بعد میں مکرم عرفانی صاحب مجھے تحریر فرماتے ہیں کہ ” خلیفہ رجب الدین صاحب نے اس سے پہلے بیعت نہ کی تھی وہ اہلحدیث کے لیڈروں میں سے تھے۔ان کے متعلق حضرت منشی محمد اسمعیل صاحب کا بیان بجائے خود صحیح ہوسکتا ہے (کہ) اسوقت تک خلیفہ رجب الدین صاحب بیعت نہ کر چکے تھے یہ پہلا موقعہ تھا۔ایسے کلمات کہہ دیئے ہونگے مگر تقریر کے بعد وہ شکوک جاتے رہے۔“ ذیل میں نواب صاحب کا مذکورہ بالا خط درج کیا جاتا ہے۔آپ لکھتے ہیں : بسم الله الرحمن الرحيم مولا نا مکرم مسلمکم اللہ تعالیٰ السلام علیکم آج ۷ ستمبر ہے اور پیشگوئی کی میعاد مقررہ ۵ ستمبر ۱۸۹۴ تھی۔گو پیشگوئی کے الفاظ کچھ ہی ہوں لیکن آپ نے جو الہام کی تشریح کی ہے وہ یہ ہے: میں اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ اگر یہ پیشگوئی جھوٹی نکلی یعنی وہ فریق جو خدا کے نزدیک جھوٹ پر ہے وہ پندرہ ماہ کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے یہ سزائے موت ہاو یہ میں نہ پڑے تو میں ہر ایک سزا اُٹھانے کے لئے تیار ہوں۔مجھ کو ذلیل کیا جاوے۔روسیاہ کیا جائے۔میرے گلے میں رستہ ڈال دیا جاوے۔مجھ کو پھانسی دیا جاوے ہر ایک بات کے لئے تیار ہوں۔اور میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ضرور وہ ایسا ہی کرے گا۔ضرور کرے گا۔ضرور کرے گا زمین و آسمان ٹل جائیں پر اس کی باتیں نہ ملیں گی۔“ اب کیا یہ پیشگوئی آپ کی تشریح کے موافق پوری ہوگئی ؟ نہیں ہرگز نہیں عبد اللہ آتھم اب تک صحیح و سالم موجود ہے اور اس کو بہ سزائے موت ہاو یہ میں نہیں گرایا گیا۔اگر یہ سمجھو کہ پیشگوئی الہام کے الفاظ کے بموجب پوری ہوگئی۔جیسا کہ مرزا خدا بخش صاحب نے لکھا ہے اور ظاہری معنے جو سمجھے گئے تھے وہ ٹھیک نہ تھے اول تو کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی جس کا اثر عبداللہ آتھم صاحب پر پڑا ہو۔دوسری پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں 66