اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 673 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 673

673 حضور اشتہار مورخہ ۴ رکتوبر ۱۸۹۹ء میں تحریر فرماتے ہیں : حبی فی اللہ سردار نواب محمد علی خاں صاحب بھی محبت اور اخلاص میں بہت ترقی کر گئے ہیں اور فراست صحیحہ شہادت دیتی ہے کہ وہ بہت جلد قابل رشک اخلاص اور محبت کے منار تک پہنچیں گے۔اور وہ ہمیشہ حتی الوسع مالی امداد میں بھی کام آتے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ خدا کی راہ میں اپنے مالوں کو فدا کریں گے۔خدا تعالیٰ ہر ایک کے عملوں کو دیکھتا ہے مجھے کہنے اور لکھنے کی ضرورت نہیں“۔نواب صاحب میں حضور آثار صلاحیت تقویٰ اور خدا ترسی پاتے ہیں۔چنانچہ حضور نے نواب صاحب کو فرمایا: ۴۷۵ ” میں نے غائبانہ بھی کئی مرتبہ ذکر کیا ہے اور میری فراست مجھے یہی بتاتی ہے کہ راستی کو قبول کرنا اور پھر خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال سے ڈر جانا اور اس کی طرف رجوع کرنا آپ کے اور آپ کی اولاد کے اقبال کی نشانی ہے۔بجز اس کے که انسان سچائی سے خدا کی طرف آئے خدا کسی کی پروا نہیں کرتا خواہ وہ کوئی ہو۔مبارک دن ہمیشہ نیک بخت کو ملتے ہیں۔یہ آثار صلاحیت۔تقویٰ اور خدا ترسی کے جو آپ میں پیدا ہو گئے ہیں آپ کے لئے اور آپ کی اولاد کے لئے بہت ہی مفید ہیں۔حضور کی نظر میں نواب صاحب صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کا سا اخلاص رکھتے تھے حضور تحریر فرماتے ہیں: نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم الله الرّحمن الرّحيم مجی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ، بحمد الله اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے اللہ تعالیٰ آپ کو تمام عموم ہموم سے نجات بخشے آمین۔میری طبیعت بہ نسبت سابق اچھی ہے صرف کثرت پیشاب اور دوران سرکی شکا یت ہے اور بعض اوقات ضعف قلب ایسا ہو جاتا ہے کہ ہاتھ پیرسرد ہو کر ایسے ہو جاتے ہیں کہ گویا ان میں ایک قطرہ خون نہیں اور زندگی خطر ناک معلوم ہوتی ہے پھر کثرت سے دبانے سے وہ حالت جاتی رہتی ہے۔میں تو جانتا ہوں کہ ضرور تھا کہ ایسا ہوتا تا وہ پیشگوئی پوری ہو جاتی کہ جو دو زرد چادروں کی نسبت بیان فرمائی گئی ہے۔دشمن ہر طرف جوش و خروش میں ہے خدا تعالے دوستوں کو وہ اعتقاد بخشے کہ جو صحابہ رضی اللہ عنہم کو عطا کیا