اصحاب احمد (جلد 2) — Page 593
593 دخترش خادمه من است و خواهر رضاعتی زن من است ۲ روپیہ مشاہرہ سے یا بد و دیگر منصعت انعام وغیرہ ہم است - مادرش را هم از و منفعت می رسد - حمید ۲/ دسمبر ۱۹۰۲ء ۴ را پریل سے ڈائری بوجہ گرمی اور عدیم الفرصتی آج تک لکھی نہ جاسکی۔آج یکم رمضان سے پھر ڈائری لکھنی شروع کی ہے۔وباللہ التوفیق۔تہجد پڑھی۔کھانے سے سوا پانچ بجے فراغت پائی اسی وقت اذان ہوگئی۔نماز صبح با جماعت سے فارغ ہو کر قرآن شریف پڑھایا اور گھر میں کچھ ترجمہ قرآن سُنایا۔میگزین کا حساب ٹھیک کرتا رہا۔پھر نماز ظہر پڑھی۔پھر میگزین کے کاغذات کی تکمیل کی اور عصر پڑھی۔پھر مدرسہ کا تخمینہ ٹھیک کیا اور روزہ افطار کر کے مغرب کی نماز پڑھ کر کھانا کھایا اور مسجد گیا وہاں حضور علیہ السلام موجود تھے۔کچھ عرصہ بعد نماز عشاء پڑھی۔۳/دسمبر ۱۹۰۲ء نماز تہجد پڑھی۔میگزین کے کاغذات کی تکمیل کرتا رہا پھر سُند ر آ گیا اس سے لکڑی کی بابت دریافت کرتا رہا۔نماز ظہر پڑھنے گیا۔بعد ظہر پھر مدرسہ کے مکانات کا تخمینہ کرتا رہا اور پھر عصر پڑھی پھر یہی کام۔بعد افطار نماز مغرب کے لئے گیا بعد نماز مغرب کھانا کھایا اور پھر مسجد گیا وہاں کلمات طیبات حضور علیہ السلام سُنے۔اسکے بعد عشاء پڑھی گئی۔اس روز کی ڈائری کا ایک حصہ دین میں رغبت کے تعلق میں دوسری جگہ درج کیا جارہا ہے۔حضور کے مسجد میں قبل عشاء تشریف فرما ہونے کا ذکر الحکم پر چہ ۰۲-۱۲-۱۰ ( صفحہ ا کالم ۱) میں ہے۔نیز مرقوم ہے کہ ” بوجہ رمضان شریف حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کا معمول ہے بعد ادائے نماز مغرب آپ تشریف لے جاتے ہیں اور قریب عشاء تشریف لاتے ہیں اور کچھ دیر اجلاس فرماتے ہیں۔اسلئے ان تاریخوں کے دربار شام کی کیفیت بہت ہی کم قابل ذکر ہے۔“