اصحاب احمد (جلد 2) — Page 517
517 صاحب سابق محاسب صدر انجمن احمد یہ قادیان کی زبانی سنیئے فرماتے ہیں کہ " مرزا اکرم بیگ صاحب پٹی والے جو اشد مخالفین میں سے ہیں۔میرے خالہ زاد بھائی ہیں وہ احمد آباد (نواں پنڈ نز دقادیان میں رہتے تھے۔ایک دفعہ انہیں معمار درکار تھا قادیان میں ملتا نہیں تھا اور نواب صاحب کے پاس ایک گروہ معماروں کا با قاعدہ ملازم تھا۔مرزا صاحب اور گھر میں یہ خیال تھا کہ نواب صاحب سے اگر معمار مانگا گیا تو آپ توجہ نہیں کریں گے۔لیکن جنہوں نے آپ کو لکھا کہ ایک معمار کی دو گھنٹہ کے لئے ضرورت ہے تو مجھے خوب یاد ہے نواب صاحب نے جوابا ”جناب من“ سے مخاطب کیا اور لکھا کہ میں دو معماروں کو بھیج رہا ہوں اور ان کو کہہ دیا ہے کہ وہ وہاں سے آئیں نہ جب تک کہ کام ختم نہ ہو جائے۔مرزا صاحب کا انہوں نے سارا دن کام کر کے ختم کر دیا۔ہماری خالہ کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ مانگا ہم نے ایک معمار اور آپ نے بھیج دئے دو۔اسی طرح مرزا اکرم بیگ صاحب نے بھی تعریف کی اور شکریہ کی چٹھی آپ کی خدمت میں بھیجی۔“ پابندی کصوم و صلوۃ ، تہجد گزاری اور تلاوت قرآن مجید ایک رئیس، ہر قسم کے سامان میسر چودھویں صدی۔بھلا اسے تہجد گزاری بلکہ صوم صلوۃ سے کیا تعلق؟ لیکن نہیں الصلواة معراج المؤمن کے مطابق نما ز نواب صاحب کی روح رواں تھی۔یہی وجہ ہے کہ بعض نمازوں کے سہواً چھوٹ جانے یا بعض نمازوں کے وقت پر ادا نہ کر سکنے سے آپ کو کس قدر تکلیف محسوس ہوئی اور آپ کے پاک دل پر اس کا کیسا اثر پڑا۔حقیقی مومن کا یہی حال ہوتا ہے۔دنیا دار دنیا کے مال ومنال کے حصول کی مساعی کو اپنے لئے آب حیات یقین کرتا ہے اور ذرا سے مالی نقصان سے اذیت قلبی محسوس کرتا ہے۔لیکن مرد مومن مال کو حقیر جانتا اور بے دریغ انفاق فی سبیل اللہ کرتا ہے۔البتہ روحانیت کے ترقی کے مواقع سے محرومی کو حقیقی محرومی تصور کرتا اور ایسے مواقع پر آستانہ الہی پر جبین نیاز رکھتا اور تو بہ نصوح کرتا ہے۔اور اس میں کیا شک ہے کہ ایسے پاک نفس ہی در حقیقت مصلح قرار پاتے ہیں۔ڈائری میں شاذ و نادر نواب صاحب کے دنیوی کا روبار کا ذکر آتا ہے۔تہجد گزاری نمازوں کی ادائیگی ، روزہ ، تلاوت قرآن مجید وغیرہ مشاغل دینیہ کے ذکر سے ہی آپ کی ڈائری پر ہے جس سے یہ امر نمایاں نظر آتا ہے کہ آپ کے پاک