اصحاب احمد (جلد 2) — Page 419
419 ۲۴ جنوری ۱۸۹۰ء ( رمضان المبارک ) ” قرآن نصف سیپارہ پڑھا اور پھر مضمون به تائید حضرت بقیہ حاشیہ : - سے اور اس کے تابعین سے کلام فرماتا ہے اور اس مذہب کو تمام مذاہب پر غالب کرتا ہے۔دوسرے مذہب قانون قدرت کے مطابق ہو تا کہ خدا کا فعل اور قول مطابق ہوں۔تیسرے عقل کے مطابق ہو۔چوتھے۔اس مذہب کے اصول بھی قائم ہوں اور ایک مختصر اصول اس کا ہو جس سے اس کی دوسرے مذاہب سے تمیز ہوا ور بغور اس اصول کو اختیار کرنے کے ایک شخص اس مذہب کا فوراً پیر وکہلا سکے اور اس کو وہ تمام حقوق حاصل ہوں جو اس مذہب کے پرانے معتقدین کو حاصل ہیں۔مثلاً ایک ہند و جب اَشْهَدُ أَنْ لا إله إلا الله وأَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ كے يا محض صدق دل سے لا اله الا الله محمد رسول اللہ کہے تو یہ شخص مسلمان ہو گیا اور اس کو وہ تمام حقوق حاصل ہو جاتے ہیں جو دوسرے مسلمانوں کو حاصل ہیں اور یہ بھی ظاہر ( ہے ) کہ گو مسلمانوں میں ہزار اختلاف ہوں مگر لا إله إلا الله محمد رسول اللہ میں کسی کو اختلاف نہیں بس ایسا ہی درخشاں اصول دوسرے دو مذاہب کا ہونا چاہئے۔جہاں تک مجھ کو معلوم ہے۔ہندوؤں کے مذہب کا کوئی ایک جامع اصول نہیں ہے جس سے سب ہندو کہلانے والے ایک مذہب کے پیرو کہلا سکیں اور بلحاظ اعتقاد وہ س۔۔۔آخر کار پابند ہوں اور عیسائیوں کے گواصول بظاہر ہیں مگر ان کے تمام فرق ایک اصول پر قائم نہیں ہیں اور وہ بھی ایسا گورکھ دھندا ہے کہ وہ کچھ اس کو سمجھا نہیں سکتے۔اور خداوند تعالیٰ کا راز قرار دے کر یا سائل کو غیبی قرار دے کر پیچھا چھڑا لیتے ہیں پس ایک سعید آدمی کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک ایسے مذہب کی تلاش کرے جو نجات کا پوری طرح سے ذمہ دار ہونہ کہ ایسا که او خویشتن گم است کرار ہبری کند۔اس وقت اسلام کا پہلوان یعنی حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اس بات کو ظاہر کرنے کے اور منوانے کے لئے اس وقت مبعوث ہوئے ہیں کہ اسلام سب ادیان سے افضل اور تمام ادیان پر غالب ہے اور دوسرے ادیان نہایت ہی بودے اور صداقت سے بے بہرہ ہیں۔یہ بات صرف کہنے کی نہیں۔بلکہ اس کے لئے دلائل اور ثبوت ہیں۔پس جس میں یہ مندرجہ بالا نشان اربعہ ہوں وہ مذہب سچا ہے۔فی الحال میں آپ کی ذات اور بے تعصب طبیعت کے لئے چھوڑتا ہوں کہ آپ خود تحقیق فرما ئیں اور بعد تحقیق اپنی نجات کی مردانہ وار کوشش کریں کیونکہ یہ طاعون اِس رسول جس کو لوگوں نے ناحق گالیاں دی ہیں،اس کی تکذیب کی سزا ہے اور خدا کے