اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 329 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 329

329 محمدعلی خلیفہ مکتوب نواب محمد علی خاں صاحب بنام حضرت خلیفتہ اسیح نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم الله الرحمن الرحيم سیدی حضرت خلیفۃ امسیح علیہ السلام مکرم و معظم سلمہ اللہ تعالیٰ ہیں السلام علیکم۔حضور کا والا نامہ دربارہ اس کے کہ حضور کے گوش گزار ہوا ہے کہ صدرا مجمن احمد یہ میں یہ بحث اٹھتی رہتی ہے کہ خلیفہ اور صدرانجمن کے با ہم کیا تعلقات ہیں اس کو صاف کرنا چاہئے۔سواس کی بابت عرض ہے کہ جس شخص نے یہ بات کہی کہ انجمن میں خلیفہ اور انجمن کے تعلقات کی بحث اٹھتی رہتی ہے اس نے غلط بیانی سے حضور کی خدمت میں کام لیا ہے انجمن میں کوئی امر حضور جانتے ہیں بلاتحریر نہیں ہوتا اور حضور ایجنڈوں کو منگوا کر دیکھ سکتے ہیں کہ آیا کوئی ایسا ریزولیوشن انجمن میں پیش ہوا ہے کہ جس میں انجمن اور خلیفہ کے تعلقات کی صفائی چاہی گئی ہے اور چونکہ معلوم ہوا ہے کہ سوائے میرے حضور نے کسی کو تحریر نہیں فرمایا اس لئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شکایت کنندہ نے مجھے کو اس کا بانی مبانی قرار دیا ہے۔چونکہ اس معاملے میں سب سے پہلے مجھ سے خلیفہ اور انجمن کے متعلق ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب نے تذکرہ بعد وفات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کیا تھا اور سب سے پہلا شخص جس نے اس معاملہ میں لب کشائی نا پسند کی تھی اور اس امر کو قوم میں سخت تفرقہ کا موجب قرار دیا تھا یہی عاجز تھا اور برابر اس پہلو سے بچتا رہا کہ کوئی اور میرے سبب سے تفرقہ کا موجب نہ ہو۔چنانچہ جب یہ دیکھا کہ باوجود حضور کے احکامات اور وعظوں کے لوگ اس خیال کو نہیں چھوڑتے اور اب تک تفرقہ کی آگ بجھی نہیں بلکہ دب گئی ہے میں نے رفع فتنہ کے لئے انجمن میں جانا چھوڑ دیا تھا اور جب حضور قرائن سے یہ مکتوب دسمبر ۱۹۱۰ء کا معلوم ہوتا ہے کیونکہ اس میں ذکر ہے کہ اب دسمبر میں حضور کی جگہ دوسرا میر مجلس مقرر ہوا اور آئینہ خلافت (صفحہ ۱۴۶) سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صاحبزادہ صاحب (خلیفۃ اسح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ ) حضرت خلیفتہ المسیح اول کی جگہ میر مجلس ۱۹۱۰ ء میں مقرر ہوئے تھے۔دوسرے یہ کہ حضور کی شدید علالت میں مولوی محمد علی صاحب کی کوٹھی پر مشورہ کا ذکر ہے۔اور آئینہ صداقت (صفحہ مذکورہ ) کے مطابق یہ مشورہ بھی ۱۹۱۰ء کے آخری مہینوں میں ہوا تھا جب حضور گھوڑے سے گر پڑے تھے۔نواب صاحب کی ایک یادداشت میں مرقوم ہے کہ دسمبر۱۹۱۰ء سے حضرت مرزا محمود احمد صاحب میر مجلس مجلس معتمد بین صدرانجمن احمد یہ بحکم حضرت خلیفہ المسیح مولانا مولوی نورالدین خلیفہ اول مقرر ہوئے۔“