اصحاب احمد (جلد 2) — Page 262
262 اسی طرح مزید معزز بدر میں مرقوم ہے: ”مبارک تقریب صاحبزادہ شریف احمد صاحب کے نکاح پر مبارکبا د ناظرین نے اخبار ہذا کے صفحہ دو پر دیکھی ہوگی۔یہ تقریب بہت سے پہلوؤں سے بڑی خوشی اور خدا تعالیٰ کی حمد وستائش کا موجب ہے منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ جناب خان صاحب محمد علی خاں نے سلسلہ حقہ کے ساتھ جب بچے اخلاص اور عقیدت کے سبب اپنے وطن مالوف پر اور اپنی جاگیر کے اندر سکونت اختیار کرنے پر قادیان کی رہائش کو ترجیح دی اور ہجرت کر کے حضرت امام علیہ السلام کے قدموں میں آبیٹھے تو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے ان کا ایک تعلق اس خاندان کے ساتھ کرایا۔جس کے واسطے قیامت تک برکتوں اور رحمتوں کے بڑے بڑے عظیم الشان وعدے خدا نے کئے ہیں۔خدا تعالیٰ کی مشیت نے جو عزت حضرت مرزا صاحب کے طفیل اس خاندان کو بخشی ہے وہ تو ظاہر ہی ہے کہ عنقریب بڑے بڑے بادشاہ اس خاندان کے ممبروں کی کفش برداری اپنے واسطے فخر سمجھیں گے اور جو روحانی درجہ خدا تعالیٰ نے اس آدم کو عطا فرمایا ہے وہ بہین ہے کہ زمین کے چار کونوں میں سے خدا تعالی نے اپنی رسالت کے واسطے اس ایک شخص کو برگزیدہ کیا ہے لیکن اس عزت روحانی کے علاوہ خدا تعالیٰ نے اپنی سنت قدیمہ کے مطابق اپنے مامور کو ایک اعلیٰ خاندان سے برگزیدہ کیا ہے جس کے ممبر تخت شاہی پر بیٹھنے والے اور ریاستوں اور جاگیروں کے مالک گزرے ہیں اور پھر آج اس گھر کو خدا تعالیٰ نے اپنی برکات کا ایسا نزول گاہ کیا ہے کہ جس قدر عزت آرام اور آسائش کے سامان اس گھر کے واسطے زمین کے ہر طرف سے مہیا ہو رہے ہیں وہ بڑے بادشاہوں کے واسطے بھی نصیب نہیں۔پس ہر پہلو سے یہ خدا تعالے کا ایک خاص فضل جناب خان صاحب اور ان کی دختر نیک اختر کے واسطے ہے اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ یہ تعلق جانبین کے واسطے خدا تعالیٰ کی بڑی رضا مندیوں کے حصول کا ذریعہ اور اس کے قرب کے حاصل کرنے کا موجب ہو اور قیامت تک اس پر برکات نازل ہوں۔“ رخصتانہ کی بابت خط و کتابت 199 محترمہ بوزنیب بیگم صاحبہ کے جلد رخصتانہ کو حضرت اقدس پسند فرماتے تھے تا موصوفہ کے پاس ہونے سے ان کے لئے دعا کا موقعہ مل سکے۔اس بارہ میں حضور کے زبانی پیغام پر نواب صاحب نے ذیل کی چٹھی حضور کی خدمت میں ارسال کی۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالی۔السلام علیکم۔پیر منظور محمد صاحب تشریف لائے اور فرمایا