اصحاب احمد (جلد 2) — Page 261
261 حضرت خواجہ میر در صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا با خدا خاندان ہے اس طرح پر یہ تعلق جس پہلو سے دیکھا جاوے مقدسوں اور راست بازوں کے خون کا اجتماع ہے اس لئے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس تعلق کے مبارک اور مثمر بہ ثمرات ہونے کی بڑی بڑی امیدیں ہیں۔یہ امیدیں یقین کے رنگ میں ہو جاتی ہیں۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کے اس سلسلے کو دیکھتے ہیں جو حضور نے آمین میں اولاد کیلئے کی ہیں۔نظر بہ حالات تمام میں ایک بار پھر نواب صاحب قبلہ کو صدق دل سے مبارکباد دیتا ہوں کہ ان کی خوش قسمت اور بیدار بخت صاحبزادی کو قابل نازشو ہر ملا ہے اور یہ خدا کا فضل ہے وہ عطا کرتا ہے جسے چاہتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو بہت ہی مبارک کرے (آمین) اسی طرح معز ز بدر میں مرقوم ہے بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم مبارک سب حمد اس رب العالمین کے واسطے ہے جس نے انسان کے واسطے تعلقات نسب و صھر بنائے اور صلوٰۃ اور سلام اس کے رسول محمد پر ہوں جس نے ان تعلقات کی احسن نگہداشت کی ہم کو راہ دکھائی اور خدا کی نصرت اور تائید اس رسول کے خلیفہ پر ہو جس نے اس زمانہ میں گم شدہ ایمان کو دوبارہ دنیا میں قائم کیا۔اور خلقت کو خالق کا چہرہ دکھایا۔اما بعد آج ہم اس خوشخبری کو شایع کرتے ہیں کہ ۲۷ ماہ رمضان المبارک ۱۳۲۴ء على صاحبها التحیة والسلام روز پنجشنبہ کو بعد نماز عصر صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کا نکاح حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کی اکلوتی بیٹی زینب بیگم کے ساتھ ہوا اور مبلغ ایک ہزار مہر مقرر ہوا۔اس مبارک تقریب پر تمام جماعت احمد یہ جو قادیان حاضر ہے نئے مہمانخانہ کے اوپر کے صحن میں جمع ہوئی جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود صدرنشین تھے اور حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب نے خطبہ پڑہا ( جو انشاء اللہ تعالے ناظرین اخبار میں ملاحظہ فرماویں گے ) صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کا وجود بھی ایک آیت اللہ ہے کیونکہ اس کی پیدائش سے پہلے اس کے متعلق خدا تعالیٰ کے الہام کے مطابق پیشگوئی شائع کی گئی تھی۔اس مبارک تقریب پر ہم مبارکباد کہتے ہیں حضرت امام کی خدمت میں اور حضرت ام المومنین اور حضرت میر صاحب اور والدہ محمد الحق کی خدمت میں اور ان کے تمام لواحقین اور اہل بیت کی خدمت میں اور تمام احباب احمدیہ کی خدمت میں اور حضرت نواب صاحب کی خدمت میں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس تعلق میں اپنے فضل وکرم سے برکات عظیم ڈالے۔آمین ثم آمین۔