اصحاب احمد (جلد 2) — Page 249
249 ۱۴/ مارچ ۱۹۰۹ ء اتوار الحمد لله و المنته لله الحمد هر آن چیز که خاطر می خواست آخر آمد زپس پرده تقدیر پدید تمیہ حاشیہ: - ہوں گے۔چنانچہ میں یہاں حضرت مسیح موعود علیہ صلوۃ والسلام کے دوشعر درج کرتا ہوں جو حضور نے نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے متعلق لکھے ہیں: ہوا ایک خواب میں مجھ پر یہ ظاہر کہ اس کو بھی ملے گا بخت برتر مقدر لقب عزت کا پاوے وہ مقرر یہی روز ازل ہے نواب مبار کہ بیگم بھی الہامی اعزاز ہے اور اللہ تعالے جس طرح پر چاہے گا اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔بہر حال نواب صاحب کی سعادت اور خوشی قسمتی جس سے اس تعلق سے دور جدید شروع ہوا ہے بہت ہی مبارکباد کے قابل ہے۔میں الفاظ نہیں پاتا جس میں انعام عظیم کی عظمت کا اظہار کرسکوں۔بجز اس کے کہ میں اپنے آقا وامام حضرت خلیفتہ اسی مدظلہ تعالیٰ ( جن کے ہاتھوں حضرت مبارکہ بیگم صاحبہ کا نکاح ہوا اور جن کے ہاتھوں مبارکہ کی تقریب رخصت کا ادا ہونا مقدر تھا) کے وہ الفاظ درج کر دوں جو آپ نے خطبہ میں فرمائے تھے۔ایک وقت تھا جب کہ نواب محمد علی خاں صاحب کے مورث اعلی شیخ صدر جہاں علیہ الرحمۃ کو ایک رئیس اعظم نے اپنی لڑکی دی تھی۔مگر یہ خدا کے فضل کا نتیجہ ہے اور اس کی نکتہ نوازی ہے کہ آج محمد علی خاں صاحب کو سلطان دین نے اپنی لڑکی دی ہے اور یہ اس بزرگ مورث سے زیادہ خوش قسمت ہیں۔یہ میرا دین میراعلم، میرا ایمان بتاتا ہے کہ وہ حضرت صدر جہاں سے زیادہ خوش قسمت ہیں فی الجملہ یہ بڑی ہی خوش قسمتی اور سعادت ہے نواب صاحب پہلے بھی ہمارے محسن و مخدوم ہیں مگر اس رشتہ نے احمدی قوم کے لئے انہیں بہت ہی زیادہ واجب الاحترام بنا دیا ہے ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَآءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظیم۔آخر میں خاندان نبوت کی سردار سیدۃ النساء خدیجہ اللہ حضرت ام المومنین اور آپ کے تمام خاندان کو ایسی تقریب پر صدق دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس قران السعدین کو اپنے انعامات و فیوض و برکات سے بہرہ ور کرے اور وہ ہمارے سید و مولا امام کی ان دعاؤں کے ثمرات سے متمتع و ہوں جو آپ نے ان کے لئے کیں اور جو ہمارا موجودہ امام خلیفتہ اسیخ کر رہا ہے۔ہ این دعا از من واز جمله جہاں آمین باد گذارنده خاندان نبوت ایک ادنی خادم یعقوب علی تراب احمدی ایڈیٹر الحکم قادیان - A